Topics
اگر سر
کے بال گندھے ہوئے نہ ہوں تو سارے بال بھگونا اور ساری جڑوں میں پانی پہنچانا فرض
ہے۔ بال کی جڑوں میں پانی نہیں پہنچا تو غسل نہیں ہو گا۔ اگر بال گندھے ہوئے ہوں
تو بالوں کا بھگونا ضروری نہیں البتہ سب جڑوں میں پانی پہنچانا ضروری ہے۔ اگر
بالوں کو کھولے بغیر ساری جڑوں میں پانی نہ پہنچ سکے تو بالوں کو کھول کر بھگونا
اور دھونا چاہئے۔
ناک
میں نتھ، کانوں کی بالیوں، انگلیوں میں انگوٹھی اور چھلّوں کو اچھی طرح ہلا لینا
چاہئے تا کہ ہر جگہ پانی پہنچ جائے۔
ماتھے
پر افشاں ہو، بالوں میں گوند لگا ہوا ہو، ہونٹوں پر لپ اسٹک لگی ہوئی ہو یا اس قسم
کا کوئی سامان آرائش استعمال کیا گیا ہو تو اس کو اچھی طرح صاف کر لینا چاہئے تا
کہ نیچے کی جلد تک پانی پہنچ جائے ورنہ غسل نہیں ہو گا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی