Topics

اذان


اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO
اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ O اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ O
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا رَّسُوْلُ اللّٰہِ O اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا رَّسُوْلُ اللّٰہِ O
میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔
حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ O حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ O حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ O حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ O
 آؤ نماز کی طرف۔ آؤ نماز کی طرف۔ آؤ کامیابی کی طرف۔ آؤ کامیابی کی طرف۔
اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO اَللّٰہُ اَکْبَرُO
اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ بہت بڑا ہے۔
    فجر کی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد یہ اضافہ کریں:
اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ O اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ O
نماز نیند سے بہتر ہے۔ نماز نیند سے بہتر ہے۔
    اقامت کی تکبیر میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد یہ اضافہ کریں۔
قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃُ O قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃُ O
نماز (باجماعت) شروع ہو گئی۔ نماز (باجماعت) شروع ہو گئی۔
اذان اور تکبیر کے جواب دینے کا طریقہ یہ ہے کہ اذان و تکبیر کے جو الفاظ مؤذن کہے، وہی کلمات سننے والا بھی اپنی زبان سے دہرائے۔ البتہ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے جواب میں سننے والا کہے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اور قد قامت اَلصَّلٰوۃُ کے جواب میں اَقَامَھَا اللّٰہُ وَاَدَمَھَا کہنا چاہئے۔ اور اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کے جواب میں  صَدَقْتَ وَ بَرَرْتَ کہے۔


اذان کے بعد کی دعا

اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّآمَّہِّ وَالصَّلوٰۃِ الْقَآءِمَہِّ
اے اللہ (تو جو) مالک ہے اس دعوت کامل اور اس قائم کی جانے والی نماز کا
اٰتِ مُحَمَّدَا نِ الْوَسِیْلَۃِ وَالْفَضِیْلَۃِ وَابْعَثْہُ
عنایت فرما محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو وسیلہ اور فضیلت اور متمکن فرما
مَقَامًا مَّحْمُوْدَا نِ الَّذِیْ وَعَدَتَّہٗ اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ
ان کو مقام محمود پر جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے بیشک تو وعدہ پورا کرتا ہے۔




Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی

ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔