Topics
حضرت
عمرؓ قیام صلوٰۃ میں اتنے زور سے روتے تھے کہ رونے کی آواز پچھلی صف تک پہنچتی
تھی۔ فاروق اعظمؓ فجر کی نماز کی امامت فرما رہے ہیں۔ صحابہ کرامؓ صف در صف
ایستادہ ہیں۔ دفعتاً ایک ازلی شقی اور بدبخت خنجر ہاتھ میں لیے ہوئے آگے بڑھتا
ہے اور خلیفۂ ثانی کے شکم مبارک کو چاک کر دیتا ہے۔ عمر فاروقؓ غش کھا کر گر پڑتے
ہیں۔ خون کا فوارہ ابل پڑتا ہے۔ اس ہولناک منظر میں بھی صفیں اپنی جگہ قائم رہتی
ہیں۔ حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ آگے بڑھتے ہیں اور امامت کے فرائض
پورے کرتے ہیں۔ دوگانہ نماز پوری ہونے کے بعد خلیفۂ وقت کو اٹھایا جاتا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی