Topics
حضرت زین العابدینؓ ایک روز مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے کہ یکایک مسجد کے چھپر
میں آگ لگ گئی اور آناً فاناً بھڑک اٹھی۔ لیکن آپ بدستور نماز میں مصروف رہے۔ یہ
واقعہ دیکھ کر لوگ جمع ہو گئے۔ بہت شور مچایا لیکن آپ کو خبر تک نہ ہوئی۔ جب آپ
نماز سے فارغ ہوئے اور باہر تشریف لائے تو لوگوں نے عرض کیا کہ حضرت ہم نے اتنی
زور زور سے آوازیں دیں لیکن آپ نے پرواہ تک نہ کی۔ آپ نے فرمایا کہ تم مجھے دنیا
کی آگ سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے مگر میں اس وقت خدا کے دربار میں کھڑا ہوا تھا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی