Spiritual Healing

نیکی کا پیکر

وہ لوگ جو راست باز ہیں، نیکی کو پسند کرتے ہیں۔ دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ جو بات اپنے لئے اچھی سمجھتے ہیں، تمنا کرتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی وہ کام کریں۔ لوگوں کو ان کے کاموں میں اچھے مشورے دیتے ہیں اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ان کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ ایسے سعادت مند بندوں پر اللہ تعالیٰ کا اسم یَا رَشِیْدُ حکمراں ہوتا ہے۔

ہر نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ یَا رَشِیْدُ پڑھنے سے آدمی راستی اور نیکی کا پیکر بن جاتا ہے اور اس کے لئے سعادت مندی کی تمام راہیں کشادہ ہو جاتی ہیں۔ کردار میں بزرگی کے آثار نمایاں ہو جاتے ہیں۔


Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی

ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔