Spiritual Healing

بچھڑے ہوئے رشتہ دار

عزیز و اقارب دور دراز علاقوں میں بکھر گئے ہوں اور آپس میں ملاپ کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو تو سورج نکلنے کے آدھے گھنٹے کے بعد غسل کر کے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے دس مرتبہ یَا جَامِعُ پڑھ کر ایک انگلی بند کر لیں۔ پھر دس مرتبہ پڑھ کر دوسری انگلی بند کر لیں۔ اسی طرح سے دس مرتبہ پڑھنے کے بعد ایک ایک انگلی بند کرتے چلے جائیں۔ پہلے دائیں مٹھی بند ہو جائے گی پھر بائیں مٹھی۔ جب دونوں مٹھیاں بند ہو جائیں، دونوں ہاتھ چہرے کے قریب لے جا کر کھول دیں اور منہ پر پھیر لیں۔

چالیس روز کے اس عمل سے بچھڑے ہوئے رشتہ دار انشاء اللہ مل جائیں گے

کسی بھی وقت نماز کے بعد مال اور اولاد میں برکت کے لئے ستر مرتبہ یَا غَنِیُّ پڑھیں۔


Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی

ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔