Spiritual Healing

بچوں کو نظر لگنا

چھوٹے بچوں کو جب نظر لگ جاتی ہے تو بچے دودھ پینا چھوڑ دیتے ہیں اور چڑچڑے ہو جاتے ہیں۔ بغیر کسی وجہ کے روتے رہتے ہیں۔ بچوں کی اس تکلیف سے ماں باپ اور گھر کے تمام افراد کو پریشانی لاحق ہو جاتی ہے۔ نیلے رنگ کا کچا دھاگہ لے کر سات مرتبہ بچے کے سر سے پیر تک ناپیں اور سات مرتبہ یَا بَرُّ  پڑھ کر بچے پر دم کریں اور دوسری پھونک دھاگہ پر لگائیں اور دھاگے کو جلا دیں۔ بچہ کے اوپر سے نظر کا اثر ختم ہو جائے گا۔ نشہ اور بری عادتوں سے محفوظ رہنے کے لئے باوضو قبلہ رُخ بیٹھ کر گیارہ سو مرتبہ        یَا بَرُّ پڑھیں۔ بری عادتوں سے طبیعت بیزار ہو جائے گی۔ طبیعت کی اس بیزاری سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنا ارادہ اور اختیار بھی استعمال کرنا چاہئے۔


Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی

ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔