Spiritual Healing

بچوں کا گمُ ہو جانا

یَا مُعِیْدُ پڑھنا عمر رفتہ کی خطاؤں کا کفارہ ہے۔ دائم المریض اگر ہر وقت یَا مُعِیْدپڑھتا رہے تو تھوڑے دنوں میں مرض سے نجات مل جاتی ہے۔ بچے گم ہو جاتے ہیں تو ماں باپ کے اوپر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔ دل کا چین اور قرار ختم ہو جاتا ہے۔ کسی کروٹ آرام نہیں ملتا۔ کھانا پینا سب مٹی بن جاتا ہے۔ آنکھوں سے نیند اڑ جاتی ہے۔ طرح طرح کے وسوسے اور پریشان کُن پراگندہ خیالات سے ماں باپ مضطرب رہتے ہیں۔ جب گھر کے تمام افراد سو جائیں، آدھی رات کے وقت مکان کے چاروں کونوں پر ستر ستر مرتبہ یَا مُعِیْدُ پڑھ کر پھونک مار دیں۔ اللہ کی رحمت سے گم شدہ بچے واپس آ جاتے ہیں یا ان کا سراغ مل جاتا ہے۔ ہزاروں والدین اس عمل کی برکت سے اپنی کھوئی ہوئی جنت دوبارہ پا چکے ہیں۔


Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

نماز اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے۔ نماز ایک عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے ۔ اہل اسلام کو اس فرض کی بہتر طور پر ادائیگی  کی ترغیب وتعلیم  کے لئے اہل تصوف نے بہت علمی کام کیا ہے ۔ تصوف کی تقریباً تمام اہم  کتابوں میں نماز کی اہمیت اور اس کے اثرات  پر گفتگو کی گئی ہے ۔ ان کو ششوں  میں اولیائے کرام  کے پیش نظر یہ مقصد رہاہے کہ امت مسلمہ  ذوق وشوق  اورخشوع  کے ساتھ اس رکن اسلام پر کاربندرہے ۔ سلسلہ عظیمیہ کے بزرگ بھی امت مسلمہ کے فرزندوں  کو قائَم بالصلوٰۃ  دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اسی مقصد کے پیش نظر خواجہ شمس الدین  عظیمی نے زیرنظر کتاب  تحریر کی ہے ۔ اس کتاب میں نما زکی روحانی، ذہنی ، جسمانی ، نفسیاتی  اورسائنسی  فوائد بیان کرتے ہوئے  نماز کی اہمیت  اورغرض وغایت  پر روشنی ڈالی ہے ۔ نیز انبیاء کرام  علیہم السلام  کی نماز ، خاتم النبیین  رسول پاک ّ کی نماز ، صحابہ کرام اورصوفیائے کرام کی نماز کے روح پرور واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں ۔

انتساب

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی
ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔


بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنْ ذُرِّ یَّتِیْ


اے میرے پروردگار!
مجھ کو اور میری نسل میں سے لوگوں کو نماز قائم کرنے والا بنا۔


اَلصَّلٰوۃُ مِعْراجُ الْمُؤْ مِنِیْنَ
صلوٰۃ مومنین کی معراج ہے


*****
معراج کا مفہوم ہے غیب کی دنیا میں داخل ہو جانا۔ مومن کی جب نماز کے ذریعے معراج ہوتی ہے تو اس کے سامنے فرشتے آ جاتے ہیں۔ نمازی آسمانوں کی سیر کرتا ہے اور سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی رحمت سے اسے اللہ تعالیٰ کا عرفان حاصل ہو جاتا ہے۔