Spiritual Healing
حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد ہے شیطان انسان کا کُھلا ہوا دشمن ہے اور اس کا مشن ہی یہ ہے کہ وہ انسان کو وسوسوں اور برائیوں میں مبتلا کر دے۔ برائیوں اور وسوسوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے رات کے وقت اندھیرے میں بالکل تنہا بیٹھ کر ۹۳ مرتبہ یَا حَمِیْدُ پڑھیں۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے برُی عادتوں سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے۔ عمل کی مدت پینتالیس روز ہے۔
صبح کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یَا مُحْصِیُ پڑھنے سے توکل پیدا ہوتا ہے اور مخلوق اس کے لئے مسخر ہو جاتی ہے۔ باریک باریک کاغذ کے ٹکڑوں پر ۱۲۵۰۰۰ مرتبہ یَا مُحْصِیُ لکھ کر اور قینچی سے کاٹ کر آٹے کی گولیاں بنا لے اور ایسے پانی میں ڈال دے جہاں مچھلیاں ہوں۔ طبیعت میں مستقل مزاجی پیدا ہو جائے گی، احساس کمتری، غصہ اور جھنجھلاہٹ سے نجات مل جائے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی