Topics

کیا سلوک کی راہ میں داخل آدمی کی تعلیم مرنے کے بعد قبر میں بھی جاری رہتی ہے؟


جواب :ہاں بالکل رہتی ہے دیکھئے ایسے ہی اس بات کویہ ہے کہ اگر ہمیں کسی بات کا ثبوت حضور  ﷺ کی تعلیمات سے نہ ملے تو ہمیں اسے چھوڑ دینا چا ہئے اب یہ جو میں نے آپ سے کہا تھا کہ ایک مثال دی ہے عام بات ہے اولیا ء اللہ کی بات اس سے الگ ہے مطلب حضورپاک ﷺ کا ارشاد ہے جب تم قبر ستان جاؤتو کہو السلام و علیکم یا اہل القبور…اے قبر میں رہنے والوں تم پر سلامتی ہو ۔یہ بھی ارشاد فرمایاوہ تمہارے سلام کا جواب دیتے ہیں تم نہیں سنتے ہو بدر کا  جنگ بدر کاواقعہ ہے کہ جب حضور مکے تشریف لیجا رہے تھے تو بدر کے مقام پر تو جنگ میں یہ ہو تا ہے جو لوگ شہید ہو جا تے ہیں یا ہلاک ہو جاتے ہیں تو اجتما عی قبر بنتی ہے ایک گڈا کھود کر تو ایک قبر میں جس میں بہت سارے لوگ دفن تھے مشرکین تو حضور پاک  ﷺ وہاں تشریف لے گئے اور انہوں نے کہا نام لیکر فلاں، اے فلاں کہ مجھ سے جو اللہ نے وعدہ کیا تھا وہ میں نے دیکھ لیا کیا کیا تم سے جو اللہ نے کہا تھا تم نے بھی دیکھ لیا تو صحابہ اکرام یہ سن رہے تھے انہوں نے یہ پوچھا کہ کیا یہ سنتے ہیں ؟تو حضور پاک  ﷺنے فرمایا،  ہاں یہ تم سے زیادہ سنتے ہیں لیکن تم ان کے جواب نہیں سنتے حضور پاک  ﷺ نے ان کا جواب سنا اگر ہم حضور پاک  ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ان صلاحیت کو بیدار کردیں ہم بھی ان کو یا اہل القبور کہیں اور جب وہ وعلیکم السلام کہہ  دیں تو ہم بھی سن سکے تو یہ ایک میسج ہے طریقہ کار ہے ۔طریقہ تعلیم ہے اس ہی کو تصوف کہتے ہیں کیا مرنے کے بعد کی زندگی میں اس زندگی میں و اقع ہے ،  حضور پاکﷺ نے فرمایا موت قبلا… مر جا ؤ جا ؤ مر نے سے پہلے مر جاؤ مر نے سے پہلے کامطلب یہ نہیں ہے خود کشی کر لو خود کشی تو حرام ہے ،  مر جا ؤ مر نے سے پہلے کا مطلب ہے مر نے سے پہلے مر نے سے بعد کی زندگی کودیکھو سمجھ لوکہ وہاں کیا ہو تا ہے دھیان میں تو ہے قبر میں یہ ہو گا حشر میں یہ ہو گا حساب کتاب میں یہ ہو گا جو حضور فرماتے ہیں موت القبلا…مر جا ؤ مر نے سے پہلے یعنی مر نے سے پہلے مر نے کے بعد کی زندگی کا ادراک کر لو۔  اب ادراک کیسے کر یں گے اس کا  ایک تجربہ ہے طریقہ تعلیم ہے یا بزرگوں کی خانقاہ ہے جو اب نہیں رہی پہلے خانقائے تھیں اس میں با قاعدہ تختی قلم سے پڑھتے تھے۔اختتام 

Topics


Khutbat Khwaja Shamsuddin Azeemi 01


اللہ کا شکر ہے پہلی جلد جس میں 73 تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔حاضر خدمت ہے۔ بہت سی جگہ ابھی بھی غلطیاں ہونے کا امکان ہے۔ برائے مہربانی ان سے ہمیں مطلع فرمائے۔اللہ تعالی میرے مرشد کو اللہ کے حضور عظیم ترین بلندیوں سے سرفراز کریں،  اللہ آپ کو اپنی ان نعمتوں سے نوازے جن سے اس سے پہلے کسی کو نہ نوازہ ہو، اپنی انتہائی قربتیں عطاکریں۔ ہمیں آپ کے مشن کا حصہ بنائے۔ ناسوت، اعراف، حشر نشر، جنت دوزخ، ابد اور ابد الاباد تک مرشد کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین

مرشد کا داس