Topics
جواب ؛یہ
شہداء کے بارے میں ہے وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ
یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌ …کہ
جو یہ جو اللہ کے را ستے میں شہید ہو گئے انہوں نے اپنی جانیں قربان کر دی تم
انہیں مرا ہوا نہ سمجھو …لیکن تمہیں وہ شعور نہیں ہے ۔اس کا مطلب ہے آپ شعور حاصل
کرلیں ریاضت اور مجا ہد کے بعدرسول اللہ ﷺ
کی تعلیمات پر عمل کرنے کے بعد،قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے کے بعد اگر آپ وہ
شعور حاصل کرلیں تو دیکھ لیں گے مولانا اشرف علی صاحب کا میں نے ایک واقعہ پڑھا
کتاب میں کہ وہ تشریف لا ئے اسٹیشن سے جانی باباجا رہے تھے تو آپ جا می شہید ؒ کا
وہاں مزار ہے تو مولا نا علی صاحب وہاں تشریف لے گئے ساتھ ساتھ ان کے ساتھی بھی
تھے جب فا تحہ پڑھی تو گھبر ا کہ ا نہوں نے ہا تھ چھوڑ دئیے اور با ہر آگئے تو ان
لوگوں نے پو چھا حضرت جی کیا ہوا تو انہوں
نے فرمایا حافظ صاحب نے مجھے ڈٖانٹ دیا چل کسی مردے پر جا کر فاتحہ پڑھنا
۔ یہ ہے اس کتاب میں یسئلون عن الروح …یہ
لوگ آپ سے روح کے بارے میںسوال کر تے ہیں قل آپ کہہ دیجئے روح میرے رب کے امر سے ہے ومااوتیتم …جو
کچھ تمہیں دیا گیا ہے علم اللہ قلیلا …کہ روح میرے رب کے امر سے ہے تمہیں جو علم
دیا گیا ہے وہ تھوڑا سا ہے ۔ روح کا علم تو دیا گیا ہے لیکن تھوڑا ہے اب وہ تھوڑا
اللہ کاتھوڑا دیا ہوا وہ لامحدود تھا اب سمندر میں سے آپ پا نی کسی کو دیں گے تو
پچاس ساٹھ ٹینکر ہی دیں گے ایک گلاس تھوڑی دیں گے علم تو ہے قلیلا تھوڑا ہے ۔یہ
اللہ تعالیٰ نے حضور پاک ﷺ کو روح کا علم
دیا تھورا سا دیا۔ اب حضور سے ہمیں ملااب
جتنی ہم حضور پاک ﷺ سے محبت کر یں گے قریب
ہو جا ئیں گے جیسے باپ کاورثہ ا ولاد کو ملتا ہے ہم چونکہ حضور کے امتی ہیں ہمیں
حضور کا ورثہ منتقل ہو گا ۔اب جتنی ہماری صلا حیت ہے اب ہمیں جو قلیل ملے گا وہ
ہماری اس سے قلیل ملے ۔صلاحیت کی بھی تو بات ہے،
نہیں اب حضور پاک ﷺ کی تو اتنی بڑی
صلاحیت ہے کہ کائنات ہی ساری ان کے لئے بنی
أوّل ما خلق اللّه نوري …تو حضور پاک
ﷺ کو جب اللہ تعالیٰ نے روح کا علم عطا فرما یا وہ ہمارے لئے لامحدود ہے
لیکن ہمیں جو حضور سے علم ملے گا وہ محدود ہو گا ۔لیکن ملے گا ۔اختتام
Khutbat Khwaja Shamsuddin Azeemi 01
Khwaja Shamsuddin Azeemi
اللہ کا شکر ہے پہلی جلد جس میں 73 تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔حاضر خدمت ہے۔ بہت سی جگہ ابھی بھی غلطیاں ہونے کا امکان ہے۔ برائے مہربانی ان سے ہمیں مطلع فرمائے۔اللہ تعالی میرے مرشد کو اللہ کے حضور عظیم ترین بلندیوں سے سرفراز کریں، اللہ آپ کو اپنی ان نعمتوں سے نوازے جن سے اس سے پہلے کسی کو نہ نوازہ ہو، اپنی انتہائی قربتیں عطاکریں۔ ہمیں آپ کے مشن کا حصہ بنائے۔ ناسوت، اعراف، حشر نشر، جنت دوزخ، ابد اور ابد الاباد تک مرشد کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین
مرشد
کا داس