Topics
جواب
: بھائی
تصوف اور روحانیت تو بڑی بات ہے یہ تو ہم دنیا میں۔۔، پہلے تو آپ پوچھیں ہم دنیا
میں کتنے فنا ہوتے ہیں ؟جس روز بچہ پیدا ہوتا ہے اسی روز سے فنا شروع ہوجاتا ہے۔
اگر آج کا بچہ، آج کے بچے پر آج کا دن فنا نہ ہو تو وہ کل میں داخل ہی نہیں
ہوسکے گا۔ بچے کا ہر لمحہ فنا ہورہا ہے۔ اور دوسرے لمحے میں بچہ پیدا ہورہا ہے۔ یہ
لمحات کے اوپر فنا جو ہے یہی نشو و نما ہے۔ اگر آج کا بچہ۔۔ وہ دو گھنٹے کا بچہ
ہے یا ایک دن کا بچہ ہے اس کے اوپر وقت کی فنا نہ ہو بچہ بڑھ ہی نہیں سکتا۔ بچپن
فنا ہوتا ہے تو لڑکپن پیدا ہوتا ہے۔ لڑکپن فنا ہوگا، جوانی آئے گی۔ جوانی فنا
ہوگی تو وہ آپ کو کیا کہتے ہیں وہ ادھیڑ عمر۔ اور جب آدمی کے ادھیڑ عمر پر فنا
واقع ہوگی تو بڑھا پے میں داخل ہوگا۔اور بڑھا پے پر جب فنا ہوگی تو آدمی مر جائے
گا۔ تو تصوف اور روحانیت تو بڑی بات ہے پہلے آپ اپنے اوپر غور کریں کہ آپ، جن
بھائی نے سوال کیا ان کی عمر کیا ہے؟ کن صاحب نے کیا یہ سوال؟ ہیں؟ جن صاحب نے بھی
یہ سوال کیا ہے ان کی عمر اگر فرض کیجئے تیس سال کی ہے تو کیا آپ جب سے پیدا ہوئے
ہیں اب تک بغیر فنا کے تیس سال کے ہوگئے تو یہ دنیا کا تو نظام ہے فنائیت پہ۔دنیا
فنا ہورہی ہے اور نئی دنیا پیدا ہورہی ہے۔ تو تصوف میں تو کتنی فنائیت ہوتی ہیں وہ
تو الگ بات ہے۔ پہلے تو آپ ہمیں سوچ کے یہ بتائیں کہ جب سے آپ پیدا ہوئے آپ
کتنی دفعہ فنا ہوئے پھر ہم ذرا تصوف پہ بات کریں گے۔ اختتام
Khutbat Khwaja Shamsuddin Azeemi 01
Khwaja Shamsuddin Azeemi
اللہ کا شکر ہے پہلی جلد جس میں 73 تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔حاضر خدمت ہے۔ بہت سی جگہ ابھی بھی غلطیاں ہونے کا امکان ہے۔ برائے مہربانی ان سے ہمیں مطلع فرمائے۔اللہ تعالی میرے مرشد کو اللہ کے حضور عظیم ترین بلندیوں سے سرفراز کریں، اللہ آپ کو اپنی ان نعمتوں سے نوازے جن سے اس سے پہلے کسی کو نہ نوازہ ہو، اپنی انتہائی قربتیں عطاکریں۔ ہمیں آپ کے مشن کا حصہ بنائے۔ ناسوت، اعراف، حشر نشر، جنت دوزخ، ابد اور ابد الاباد تک مرشد کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین
مرشد
کا داس