Topics

شرع سے روح کا سننا ثابت ہے ؟

 

جواب … جی ڈاکٹر صاحب میں یہ کہتا ہوں جب آپ قبرستان جا ئیں تو  السلام و علیکم یا اھل القبور …حضور پاک  ﷺ کا ارشاد ہے کہ جب قبرستان جا ؤ تو تم کہو السلام و علیکم یا اھل القبور …تو وہ سنتے نہیں تو اس بات کا حکم کیوں دیا گیا یہ حکم ہے جب تم قبرستان جا ؤ تو کہو السلام و علیکم یا اھل القبور …اورساتھ ہی یہ حضور پاک  ﷺ نے فرمایا السلام وعلیکم وہ جواب دیتے ہیں وعلیکم السلام لیکن تم نہیں سنتے ہم کیوں نہیں سنتے ہم بھی تو چلتی پھرتی روح ہیں سب دیکھئے ہمارے اوپر Dead bodyکا اتنا غلبہ ہے کہ ہم روح کی آواز کو سن نہیں پاتے جو لوگ مراقبوں کے ذریعے،  مجاہدوں کے ذریعے،  نوافل کے ذریعے ، نمازوں کے ذریعے، روزوں کے ذریعے اور یہ ذکراذکار کے ذریعے جو اپنے شعور کو اتنا لطیف کر لیتے ہیں وہ روح کی آواز سن لیتے ہیں اب جیسے لوگ جو ہیں خواب دیکھتے ہیں اس میں بہت سارے سچے خواب ہو تے ہیں ابھی آپ نے خواب دیکھا اگلے دن ہو گیا اسی طرح بہت ایسا ہو تا ہے ۔

Topics


Khutbat Khwaja Shamsuddin Azeemi 01

Khwaja Shamsuddin Azeemi


اللہ کا شکر ہے پہلی جلد جس میں 73 تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔حاضر خدمت ہے۔ بہت سی جگہ ابھی بھی غلطیاں ہونے کا امکان ہے۔ برائے مہربانی ان سے ہمیں مطلع فرمائے۔اللہ تعالی میرے مرشد کو اللہ کے حضور عظیم ترین بلندیوں سے سرفراز کریں،  اللہ آپ کو اپنی ان نعمتوں سے نوازے جن سے اس سے پہلے کسی کو نہ نوازہ ہو، اپنی انتہائی قربتیں عطاکریں۔ ہمیں آپ کے مشن کا حصہ بنائے۔ ناسوت، اعراف، حشر نشر، جنت دوزخ، ابد اور ابد الاباد تک مرشد کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین

مرشد کا داس