Topics

تصوف کی دنیا میں داخل ہو نے کے بعد عملی طور پر کیا کریں اور دل کا زنگ کس طرح صاف ہو سکتا ہے ؟

 

جواب :اچھا عملی طور پر۔۔ عملی طور پر دیکھئے۔۔ عملی طور پر بھی یہی ہے کہ کنسنٹر یشن یا ذہنی توجہ کا مرکوز کرنا کسی ایک نقطے پراس کو مراقبہ کہتے ہیں اور یہ ایسی بات ہے کہ جب تک آپ کو کنسٹریشن نہیں ہو گا آپ آپریشن بھی نہیں کر سکتے خدا نخواستہ آپریشن کر تے وقت آپ کو ادھر ادھر کے خیالات آجا ئے تو آپریشن کی جو کامیابی ہے وہ مشکوک ہو جائے گی تو کنسٹریشن کے لئے ہے آپ ایک وقت مقرر کریں اور اس کے لئے یہ بتایا جا تا ہے اللہ کاذکر کر یں سو دفعہ دورد شریف پڑھیں سو دفعہ یا حیی یا قیوم پڑھیں آنکھیں بند کر بیٹھ جا ئیں اور مقصد ذہن میں یہ ہے کہ ہم نے اپنی روح کو تلاش کر نا ہے اصل کو تلاش کر نا ہے۔  نقل سے اصل کو تلاش کر نا ہے اور اس کا پہلا جو سبق ہے وہ یہ بتا تے ہیں کہ رو شنیوں کا مراقبہ کر نا چا ہئے روشنیوں کا اس لئے کر نا چاہئے انسان روشنیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے اللہ نور سموات …اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہی زمین آسمان جو ہے روشنی ہے اللہ کانور ہے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں اور یہ تصور کر یں کہ آسمان سے نیلی روشنیاں آرہی ہیں اور میرے دماغ سے ہو تی ہوئی دل میں جذب ہو رہی ہیں یہ پہلا سبق ہے وقت مقررہ سے جو صاحبان بھی کر یں گے اس کا انشا اللہ مہینے دو مہینے میں اس کا رزلٹ آجا تا ہے۔ اس سے دل صاف ہوجا تا ہے یہ جو میں نے آپ سے عرض کیا نہ دورد شریف دورد شریف یا حیی یا قیوم یہ ایک ایسا عمل ہے کہ اس سے زنگ دھل جا تا ہے ۔اختتام

Topics


Khutbat Khwaja Shamsuddin Azeemi 01


اللہ کا شکر ہے پہلی جلد جس میں 73 تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔حاضر خدمت ہے۔ بہت سی جگہ ابھی بھی غلطیاں ہونے کا امکان ہے۔ برائے مہربانی ان سے ہمیں مطلع فرمائے۔اللہ تعالی میرے مرشد کو اللہ کے حضور عظیم ترین بلندیوں سے سرفراز کریں،  اللہ آپ کو اپنی ان نعمتوں سے نوازے جن سے اس سے پہلے کسی کو نہ نوازہ ہو، اپنی انتہائی قربتیں عطاکریں۔ ہمیں آپ کے مشن کا حصہ بنائے۔ ناسوت، اعراف، حشر نشر، جنت دوزخ، ابد اور ابد الاباد تک مرشد کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین

مرشد کا داس