Topics

اس مادی دور میں تصوف کی دنیا میں کس طرح سفر کر سکتے ہیں ؟


 

جواب:دیکھئے بہت صحیح بات آپ نے فرما ئی بڑی اچھی بات ہے اور اس کی بہت ضرورت تھی اس سوال کی کتنا ہی بڑا ڈاکٹر ہوجا ئے ا س کے کورس چلتے رہتے ہیں وہ لندن میں بھی ہو،  چا ہےامریکہ میں بھی ہو سکتا ہے پاکستان میں بھی ہو سکتا ہے اس کورس کے لئے وقت نکلتا ہے پڑھتا بھی ہے وقت بھی نکلتا ہے اگر امتحان دینا ہو تو امتحان بھی دیتا ہے اس کوامتحان بھی دینا ہو تا ہے لیکن آپ تمام مصروفیات کے با وجود ایک کو رس پڑھنے کے لئے وقت نکال لیتے ہیں جتنا وقت آپ کورس پڑھنے کے لئے نکالتے ہیں اتنا وقت آپ تصوف کے لئے نکال لیں مطلب یہ ہے کہ آپ کتنے ہی عظیم ڈاکٹر ہوں کتنے ہی عظیم الفرصت ہو آپ کو کو ئی کام کرنا ہے آپ کر یں گے بھئی میں آپریشن چھوڑ دو گا میرے دوست کی شادی ہے ،  میرے بیٹے کی شادی ہورہی ہے آج میں نے آپریشن نہیں کر نا چھوڑ دیا نا، اب  اسی صورت سے جتنی اہمیت آپ نے اپنی بیٹی کی شادی کودی ہے اتنی اہمیت آپ اللہ کی ملا قات کو دے دیں ٹائم تو خود بہ خود نکل آئے گا ۔  اب کوشش کر نے کا مطلب یہ ہے کہ آپ وہ بندہ تلاش کر یں جس کو یہ علم آتا ہو اب مثلا ً ڈاکٹر صاحب ملتے ہیں میں ان سے بہت سوال کر تا ہوں دل میں کیا ہو تاہے کتنے وال ہو تے ہیں اپر چیمبر کیا ہو تا ہے نیچے چیمبر کیا ہو تا ہے اور یہ مجھے بتا تے ہیں اس میں کچھ یاد رہے جا تے ہیں بہت میں میرا خیال ہے کئی پرسنٹ تو میں ڈاکٹر بن گیا اس لئے ان سے پوچھتے رہتا ہوں میں کو ئی ڈاکٹر مل جائے میں کہتا ہوبھئی بتا ؤ مجھے دل میں کیا ہو تا ہے ڈاکٹر نہیں بننا،  لیکن مجھے معلومات حاصل ہیں اب اگر کو ئی بندہ ایسا مل جا ئے جو تصوف جانتا ہو تھوڑا وقت تو دینا پڑھے گا کو رس میں بھی آ پ وقت دیتے ہیں ،شادی بیاہ میں بھی وقت دیتے ہیں ،اخبار بھی پڑھتے ہیں روز آپ اس میں بھی وقت دیتے ہیں یہ جو ٹی وی دیکھتے ہیں ریڈیو سنتے ہیں اس میں بھی آپ وقت دیتے ہیں چلو ٹی وی میں کیا ہو تا ہے ایسایہاں مر گیا وہاں مر گیاوہاں مر گیا یہ سیاسی باتیں ہوتی ہیں اس کاآپ کا کو ئی تعلق ہی نہیں ہو تا ۔کہاں  ہوتا ہے تصوف؟  آپ دیکھئے آپ تصوف آجا ئے گا بات یہ ہے اس کی اہمیت سمجھنے کی اس کے لئے وقت نکالیں اگر کوئی بندہ تیس منٹ وقت نکال لے تیس منٹ یقینا وہ سال دو سال میں تصوف کی بہت ساری با تیں سیکھ سکتے ہیں ہوسکتا ہے غیب کی دنیا میں بھی خواب اچھا دیکھ لیں بشارت ہوجا ئے زیارت ہوجا ئے، فرشتے دیکھ لیں ایسا ہو تا ہے ہمارے شاگرد ہیں بہت سارے لوگوں کواس قسم کی چیزیں نظر آتی ہیں بات تو یہ ہے پہلے مجھ سے ایک صاحب نے کہا یہ سارے ڈاکٹر صاحب آپ سب کو بلارہے ہیں تم جا کر تقریر کرو گے کیا وہ سمجھے  گے کیا؟  ایک دن کی اس تقریر میں تصوف آئے گا میں نے کہا نہیں تصوف نہیں آئے گا ، مگر میرا کام ہے کہ پیغام پہنچا دو،  کہ تصوف بھی کوئی چیز ہے اگر اس کے لئے آپ وقت نکا لیں جس طرح کورس پڑھنے کے لئے وقت نکا لتے ہیں دیکھئے کو رس پڑھنا ضروری نہیں ہوتا اگر آپ کو رس نہ پڑھیں تو آپ کی ڈاکٹر ی میں کو ئی فرق نہیں پڑھے گا لیکن کیوں کہ نئی نئی معلومات نئی نئی ایجادات نئی نئی تحقیقات نئی نئی ریسرچ ہو رہی ہے تو اس ریسرچ سے آپ فا ئدہ اٹھا نے کے لئے وقت نکالتے ہیں تو ایک یہ بھی نئی ریسرچ ہے تو تصوف بھی ایک نئی ریسرچ ہے بات یہ ہے کہ تیس منٹ روز تیس منٹ لیکن اس تیس منٹ میں بھی بے ایمانی نہیں کر نی ۔

Topics


Khutbat Khwaja Shamsuddin Azeemi 01


اللہ کا شکر ہے پہلی جلد جس میں 73 تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔حاضر خدمت ہے۔ بہت سی جگہ ابھی بھی غلطیاں ہونے کا امکان ہے۔ برائے مہربانی ان سے ہمیں مطلع فرمائے۔اللہ تعالی میرے مرشد کو اللہ کے حضور عظیم ترین بلندیوں سے سرفراز کریں،  اللہ آپ کو اپنی ان نعمتوں سے نوازے جن سے اس سے پہلے کسی کو نہ نوازہ ہو، اپنی انتہائی قربتیں عطاکریں۔ ہمیں آپ کے مشن کا حصہ بنائے۔ ناسوت، اعراف، حشر نشر، جنت دوزخ، ابد اور ابد الاباد تک مرشد کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین

مرشد کا داس