Topics
جواب
:
یہ سوال میں نے اپنے مرشد سے کیا تھا ، اپنے لیے کہ جی میں کیا کروں تو اب میری
سمجھ میں آئی یہ بات بھئی کیسے پتا چلے اب یہاں تو ہم داڑھی کے اوپر چلتے ہیں تو
ما شا اللہ داڑھی بھی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے اب جیسے انہوں نے فرمایا پتا نہیں چلتا
میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا دیکھوبھئی ایک تو یہ کہ تمہاری نیت میں
خلوص آنا چا ہئے محض کسی کو نہیں دیکھنا چاہئے کہ امتحان لو کہ جانچ پڑتال کرو
خلوص کہ اللہ کے لئے ہم جارہے ہیں اور اللہ کے لئے ہمیں ایک بندہ ڈُھونڈنا ہے اور
اس کی خدمت میں تم پندرہ منٹ بیٹھو ،پندرہ منٹ بیٹھو اگر بارہ منٹ تک تمہارا ذہن وسوسوں
شکوک و شبہات اور دنیا وی غلاظتوں کی طرف نہ جا ئے تو بندہ کام کا ہے ۔تو دوسری
بات انہوں نے فرما ئی پہلی ملاقات میں کبھی کسی کے بارے میں رائے قائم نہ کرو اس
طرح آپ کہیں وہ خوش ہے وہ آپ کو چائے بھی پلا دے گا گلے بھی ملے گا کہ یہ تو بڑا
اچھا آدمی ہے اور آپ کہیں ابھی کسی سے لڑائی ہے آپ سے بھی لڑ پڑے گا ، آپ کہیں
کہ یہ تو بڑا بد تمیز آدمی ہے تو مطلب یہ
ہے کہ پہلی ملاقات میں را ئے قائم نہیں کرو ۔دو چا ر پا نچ نشستیں کر و اس کے ساتھ
اور بات خلوص ہو امتحان نہ ہو خلوص ہو پندرہ منٹ میں اگر بارہ تک تمھارا ذہن دنیا
کی کی طرف نہ جا ئے، اللہ کی طرف جائے ،تو
بندہ کام کا ہے اب سوال یہ ہے کہ بندہ بھی ٹھیک ہے کام کا ہے اب یہ بھی دیکھنا ہے
وہ آپ کوسکھا بھی دے گا۔ یہ نہیں وہ خود ہے اللہ کی طرف اس کا رجوع ہے
لیکن وہ آپ کو پڑھا نے کی بھی صلاحیت رکھتاہے، اتنی صلاحیت ہے کہ نہیں ہے اس کے
اندر اب اس کے لئے آپ اس سے شرمائیں نہیں کہتے ہیں نہ بالاخر کہتے ہیں نہ بیٹھو
رہو یہ نہیں دیکھنا گناہ ہو جا ئے گا وہ اس لئے کرتے ہیں اس کا کو ئی جواب ہی نہیں
دے سکتے آپ وہ اتنا ادب کروائے کوئی ، سوال ہی نہیں کر یں گے ۔تو اس سے سوال کر و
چا ر پانچ نشستوں پر آپ پہنچ جا ئیں گے یہ بندہ کام کا ہے اب جو بندہ کام کا ہے
اسے پکڑلو پکڑنے کے بعد اس کی پہلی شرط یہ ہے اس کی تعمیل کرو ۔اگر تعمیل نہیں کرو
گے اب آپ ڈاکٹر ہیں آپ جا تے ہیں اس کے پاس وہ کہتا ہے جی کھڑے ہو جا ؤ جی میں
کیوں کھڑا ہو جاؤ اس لئے کہ جب آپ ABCDاب
ت پڑھیں گے تو اس وقت سوال نہیں ہو تے اگر ایک بچہ یہ کہے کہ میں A کیوں بولوں میں تو Aکو
کہو ں گا BکوA بچہ اس لئے پڑھ لیتا ہے جب استاد کہتا ہے Aبچہ
کہتاہے A
استاد کہتا ہے Bبچہ
کہتاہےB
مجھے اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد ہے بار بار میرے دماغ میں آتا تھا میں نے اپنی
اماں سے پوچھاا با جی پتا نہیں میرے دماغ میں کیا ہو تا ہے میں یہ دیکھتا ہوں میرے
ابا لا ٹھی لئے کھڑے ہیں کیوں لا ٹھی لئے کھڑے ہیں کیوں مجھے مار تے تھے ؟کیا کر
تے تھے؟ تو روز سے کہا تجھے یاد نہیں تو
کہابس اتنا یاد ہے ابالاٹھی لیکر کھڑے ہو تے تھے اور وہ لا ٹھی دادی اماں کی ہے
اوہو تجھے اتنا یاد ہے تو کہنے لگی جب تجھے یہ یاد ہے کہ جب تجھے قاعدہ انہوں نے
شروع کر وایا تو کہنے لگی الف ب ج ا ب ج تو تو نے کہا ا با الف ب ہے کہنے لگے نہیں
الف الف ہے کہنے لگا نہیں الف ب ہے تو کہنے لگی ضد آگئی میں تو الف ب کہوں گا تو
تمہارے ابا نے وہ قاعدہ اٹھا کر رکھ دیا جا ؤ کھیلو اور پتا نہیں کیا سوچتے رہے
پھر انہوں نے قاعدہ پڑھایا اور دادی اماں کی لاٹھی اٹھا لی تو انہوں نے کہا یہ کیا
ہے تو نے اپنی توتلی زبان میں کہا تھا اماں کی لاٹھی کہنے لگے دادی اماں کی لاٹھی
الف ہو تا ہے، اب جلدی سے پڑھ لو کہ ہم
لوگ دادی اماں کی لاٹھی پڑھ رہے ہیں پتا کچھ نہیں کسی کواگر استاد کے سامنے الف ب
کا چکر چل جا ئے کو ئی بچہ نہیں پڑھ سکتا، تعمیل کر نا لا زم ہے اب آپ رو حانیت
سیکھنے جارہے ہیں یا کو ئی بھی علم سیکھنے جا رہے ہیں اب اسکی الف ب تو ہمیں آتی
ہی نہیں ہے ۔اب وہ لوگ کہتے ہیں ہم کیسے ما نے یہ تو شریعت کے خلاف ہے ، یہ تو
طریقت کے خلاف ہے، یہ تو فلاں کے خلاف ہے ارے بھئی استاد کوپتہ ہے شریعت کے خلاف
اگر ہو تو استاد ایسا ہے جو شریعت کے خلاف ہو اس کی تو آپ کو شکل بھی نہیں دیکھنی
چاہئے دیکھئے ضرورت ہے اس نے الف کو الف کہا ہے اب ما شا اللہ یہاں اتنے سارے
صاحبان بیٹھے ہیں ثابت کر دیں الف الف ہے آپ سب پڑھے ہو ئے ہیں میں نہیں ما نتا
الف ہے آپ ثابت کر کے دکھا ئیں الف الف کو ما شا اللہ اتنے پڑھے ہو ئے ہیں …ہیں…
ایک بزرگ جی ریل میں جارہے تھے ایک میں سفر کر رہے تھے تو وہاں ایک انگریز بھی
آگیا تو اس کے ساتھ کتے بھی تھا انہوں نے بزرگ سے کہا کہ آپ کو یہ پتا ہے میں نے
کتا کیوں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا رکھا ہوگا اپنی حفاظت کے لئے تو کہنے لگے حضرت
میں نے یہ سنا ہے مسلمان لوگ یہ کہتے ہیں جس گھر میں کتا ہو گا اس گھر میں رحمت کے
فرشتے نہیں آتے تو کہنے لگے یہ ملک الموت جو ہے یہ رحمت کا فرشتہ ہے یا زحمت کا
تو انہوں نے کہاملک الموت رحمت کا فرشتہ ہے تو انگریز نے کہا بس میں نے کتا اس لئے
رکھا ہے کہ رحمت کا فرشتہ نہ آئے تو انہوں نے کہاکو ئی ایسی بات نہیں ہے جو کتے
کی روح نکالے گا وہ تمہاری نکال لے گا تویہ بڑے لوگ جو ہیں بڑے ہی ہو تے ہیں
۔اختتام
Khutbat Khwaja Shamsuddin Azeemi 01
Khwaja Shamsuddin Azeemi
اللہ کا شکر ہے پہلی جلد جس میں 73 تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔حاضر خدمت ہے۔ بہت سی جگہ ابھی بھی غلطیاں ہونے کا امکان ہے۔ برائے مہربانی ان سے ہمیں مطلع فرمائے۔اللہ تعالی میرے مرشد کو اللہ کے حضور عظیم ترین بلندیوں سے سرفراز کریں، اللہ آپ کو اپنی ان نعمتوں سے نوازے جن سے اس سے پہلے کسی کو نہ نوازہ ہو، اپنی انتہائی قربتیں عطاکریں۔ ہمیں آپ کے مشن کا حصہ بنائے۔ ناسوت، اعراف، حشر نشر، جنت دوزخ، ابد اور ابد الاباد تک مرشد کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین
مرشد
کا داس