Topics
جواب
: روح
کی جو آپ نے فرمایا کہ رو ح انفرادی ہو تی یا اجتماعی ہو تی ہے روح انفرادی بھی
ہوتی ہے اجتماعی بھی ہو تی ہے ۔روح کواختیار ہے؟ ، کسی کو اختیار نہیں ہے اللہ کے
علاوہ ، ھولاول ،ھوالآخر، ھولاباطن ، ھوالاظاہر، اگر کو ئی اختیار کسی کو ہے ، تو
اللہ کا دیا ہوا اختیار ہے اب ایک آدمی نائب صدر ہے اب وہ صدر صاحب چلے گئے کسی
ملک میں اب سارے لوگ تو اسے ہی کہتے ہیں نا اس کا کو ئی اختیار نہیں صدر آئے گا
تو اختیار ختم ہو گا تو اختیار یہاں کسی کو بھی کچھ نہیں ہے مثلاً اب دیکھئے نا اب
میں کہتا ہوں اپنی مر ضی سے ہم کچھ نہیں کرتے۔ امریکہ میں ایک بہت بڑا پرو گرام
تھا تو وہاں جاکر میں نے کہاکہ ہم کوئی کام اپنی مرضی سے نہیں کرتے اوپن بات تھی،
ایک خاتون نے اعتراض کیا کہ جی ہم سانس اپنی مر ضی سے لیتے ہیں میں نے کہا بی بی
کھڑی ہو جا ؤ اور سانس روک کے دیکھاؤ، تو کہنے لگے یہ تو نہیں ہو سکتا میں نے
کہا ، آپ کہہ رہے ہیں نا، سانس اپنی مر ضی سے لے رہے ہیں اگر
سانس لینے میں آپ کی مر ضی شامل ہے توسانس رو کنے میں بھی اپنی مر ضی شامل ہونی
چا ہئے آپ دیکھئے تیس منٹ روک کے دیکھا دیں ۔تیس سیکنڈ کچھ بھی اختیار نہیں ہے
اچھا آپ کہتے ہیں جی ہم اپنے اختیا ر سے سوتے ہیں اپنے اختیار سے اٹھتے ہیں با
لکل صحیح ہے، اب آپ ایک مہینہ نہ سو کر
دیکھا ئیں بیٹھے بیٹھے سو جا ئیں گے وہ بڑے کہتے ہیں سولی پر بھی نیند آجا تی ہے
۔ آپ کہتے ہیں جی میں کھا نا اپنے اختیار سے کھا تا ہوں آپ ایک ہفتے کھا نا نہ
کھا کر دیکھا ئیں آپ کو تو یہ بھی پتا نہیں ہم دیکھ کیسے رہے ہیں ۔اب یہ ڈاکٹر
لوگ کہتے ہیں رینٹینا ہے پیچھے وہ عکس پڑتا ہے دماغ پر وہ یوں ہو تا ہے یہ سب کیوں
ہورہا ہے ؟کون کر رہا ہے؟ ہم جو دیکھ رہے ہیں جو بھی کچھ ہو رہا ہے اندر عکس پڑ
رہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں لیکن یہ کون کر رہا ہے ؟اس کامطلب ہے یہ اللہ کادیا ہوا
اختیار ہے ہمیں اللہ نے دیکھنے کا اختیار دیا ہمیں سننے کا اختیار دیا گر دن ہماری
اونچی نیچی ہو جا ئے تو دیکھئے سارا کاسارا سسٹم ہی خراب ہو جا ئے گا ۔یہاں کسی کو
کوئی اختیار نہیں با لکل نہیں ہے ۔بات اتنی سی ہے اللہ نے تھوڑا سا اختیار دیا ہوا
ہے وہ اللہ کا دیا ہوا اختیار ہم استعمال کر تے ہیں او ر کہتے ہیں کہ ہمارا اختیار
ہے ۔اختتام
Khutbat Khwaja Shamsuddin Azeemi 01
Khwaja Shamsuddin Azeemi
اللہ کا شکر ہے پہلی جلد جس میں 73 تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔حاضر خدمت ہے۔ بہت سی جگہ ابھی بھی غلطیاں ہونے کا امکان ہے۔ برائے مہربانی ان سے ہمیں مطلع فرمائے۔اللہ تعالی میرے مرشد کو اللہ کے حضور عظیم ترین بلندیوں سے سرفراز کریں، اللہ آپ کو اپنی ان نعمتوں سے نوازے جن سے اس سے پہلے کسی کو نہ نوازہ ہو، اپنی انتہائی قربتیں عطاکریں۔ ہمیں آپ کے مشن کا حصہ بنائے۔ ناسوت، اعراف، حشر نشر، جنت دوزخ، ابد اور ابد الاباد تک مرشد کا ساتھ نصیب فرمائے۔آمین
مرشد
کا داس