Topics

حکمت ۔ سموئیلؑ

لوگوں نے حضرت سموئیلؑ سے عرض کیا! ہمارے لئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ معاف کر دے اور ہمیں ہلاک نہ کرے۔
حضرت سموئیلؑ نے فرمایا!
خوف نہ کرو۔ اللہ کا دربار مایوسی کا دربار نہیں ہے۔ اگر تم سے گناہ ہو گیا ہے تو پھر بھی اللہ کے سامنے جھک جاؤ۔ اس سے کنارہ کشی نہ کرو۔ اللہ ستار العیوب اور غفار الذنوب ہے۔ دل کے یقین کے ساتھ اللہ کی عبادت کرو۔ سرکش آدمی جا بھی کہاں سکتا ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی حاکم نہیں ہے۔ وہ قادر مطلق ہے۔ وہ معاف کرنے اور مہربانی کرنے سے خوش ہوتا ہے۔
دیکھو! اگر تم نے معافی نہ مانگی اور اللہ سے منہ موڑ لیا تو تم باطل چیزوں کی پیروی کرنے لگو گے۔ شیطان تمہیں اس راستے پر لے آئے گا جس راستے پر دکھ، پریشانی اور عذاب کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

این در گۂہ نومیدی نیست
صد ہزار بار گر توبہ شکستی باز آ


Topics


Mohammad Rasool Allah (3)

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔