Topics
سکون حاصل کرنے کے لئے
نیلی روشنی کا مراقبہ نہایت مفید عمل ہے اس مراقبہ سے ول پاؤر(Will
Power) میں اضافہ ہو جاتا ہے اور استاد کی نگرانی
میں مسلسل مراقبہ کرنے سے دماغ میں یقین کا پیٹرن کھل جاتا ہے۔ نیلی روشنی کا
مراقبہ کرنے والا بندہ کاروباری خاندانی معاملات اور مستقبل کے بارے میں صحیح
فیصلے کرتا ہے۔
آنکھیں بند کر کے یہ تصور
کیا جائے کہ میں آسمان کے نیچے بیٹھا ہوں اور آسمان سے نیلی روشنی نازل ہو کر میرے
دماغ میں جمع ہو رہی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے
علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین میں ملے۔ اس زمانے میں چین ایک بڑا متمدن اور ترقی
یافتہ ملک تھا اور علم و دانش کا ایک بڑا مرکز تھا۔ 1987ء میں مراقبہ ہال (جامعہ
عظیمیہ) کا قیام عمل میں آیا۔ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے افتتاحی
تقریر میں فرمایا تھا انشاء اللہ یہاں روحانی کلاسز کا اجراء ہو گا اور یہاں
روحانی علم کی شمع روشن ہو گئی گفتہ و گفتہ اللہ بود کے مصداق مراقبہ ہال لاہور
میں روحانی کلاسز شروع ہو گئیں ہیں کورس کی پہلی کتاب مرشد کریم کے لکھے ہوئے
کتابچوں سے ترتیب دی گئی ہے۔ روحانی کلاس کی پہلی کتاب میں ابتدائی نوعیت کے
روحانی سوال و جواب لکھے گئے ہیں مجھے یقین ہے کہ اگر طالبات اور طلباء ذوق و شوق
سے اس کتاب کو استاد کی نگرانی میں پڑھیں اور تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل مراقبہ
بھی کریں تو ان کے علم (Knowledge) میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔