Topics

چھوٹا قد

سوال: ہمارے خاندان میں شادی ماں باپ کی پسند سے ہوتی ہے اور ان کا ہر فیصلہ اٹل ہوتا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے جہاں میری منگنی ہوئی ہے۔ اس لڑکے کا قد چھوٹا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ شوہر کا قد مجھ سے بڑا ہو۔ اب میں آپ کو اپنا خواب سناتی ہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی میرے منگیتر سے نہیں کرنا چاہتے۔ بلکہ اس سے بھی قد میں چھوٹا ہے اور میں خواب میں بہت روتی ہوں اور سب کے آگے فریاد کرتی ہوں لیکن میری کوئی نہیں سنتا۔

جواب: والدین کی مرضی سے شادی کر لیں۔ زندگی بہت اچھی گزرے گی۔ بڑے قد کے لڑکے بھی تو چھوٹے قد کی لڑکیوں سے شادی کر لیتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔