Topics

تھرتھری

سوال: میں پیٹ کی مریض ہوں دست بہت آتے ہیں۔ اگر مرچ ذرا بھی تیز ہو جائے تو معدہ میں درد اٹھتا ہے۔ پیڑو کے دونوں طرف درد اٹھتا ہے جو معدہ پر پہنچ جاتا ہے۔ درد کی شدت اس قدر ہوتی ہے کہ میں چیخیں ضبط نہیں کر سکتی ہوں پھر ایک دم آرام آ جاتا ہے لیکن دو تین منٹ کے بعد درد اٹھتا ہے۔ دوا سے وقتی فائدہ ہوتا ہے لیکن پھر یہی شکایت ہو جاتی ہے کچھ دنوں سے درد اٹھتا ہے تو سردی کے مارے تھرتھری سی چھوٹنے لگتی ہے۔ درد رکتا ہے تو سردی لگنا بھی بند ہو جاتی ہے۔ 

جواب: صبح نہار منہ، عصر کے بعد رات کو سوتے وقتھُوَاللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنَا پڑھ کر پانی دم کر کے پئیں۔ کھانوں میں لوکی کثرت سے کھائیں۔ علاج ایک ماہ تک کریں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔