Topics

ایکسرے اور خون کی رپورٹ-Gastric problem۔گیس کا مرض۔

سوال: میری والدہ صاحبہ کو تین سال پہلے ایک گھٹنےمیں درد شروع ہوا۔ پھر یہ درد کولہے تک پہنچ گیا ۔ اس کے بعد دوسری ٹانگ کے گھٹنے تک درد ہو گیا اور کولہے تک پھیل گیا اور اب پیٹ اور کمر تک یہ درد پہنچ گیا ہے ۔ درد اس قسم کا ہے جیسے اگر ہم بہت دیر تک زمین پر سمٹ کر بیٹھے ہوں جس طرح پیرسن ہو جاتا ہے اور اٹھنے میں تکلیف ہوتی ہے کبھی کبھی دونوں ٹانگیں سن ہو جاتی ہیں۔ ٹانگ کے ایکسرے خون اور پیشاب کی رپورٹ صحیح ہے لیکن اتنے علاج کے باوجود کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ وہ  دوابھی روزانہ معمول کے مطابق استعمال کرتی ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ تکلیف میں اور اضافہ ہو رہا ہے۔ اب ہم روحانی علاج کا سہارا لینا چاہتے ہیں۔

جواب: میرے خیال میں آپ کی والدہ صاحبہ کو گیس کا عارضہ ہے۔ درد کے علاج کے ساتھ ساتھ نظام ہضم صحیح ہونے کی طرف توجہ دیں۔ انشاء اللہ اس تکلیف سے بھی نجات مل جائے گی۔ رات کو سونے سے پہلے خالص گھی، پیٹرو پر ہلکے ہاتھ سے دائروں میں مالش کریں۔ اور اسی طرح صبح نہار منہ مالش کیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (2)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔