Topics
سوال: میری سہیلی کے جسم کے بالائی حصہ کا ابھار جو عورت کے حسن و خوبصورتی کا نمایاں جزو ہے، نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کمی کی وجہ سے وہ احساس کمتری میں مبتلا ہے۔ شرم کی وجہ سے کسی معالج سے علاج بھی نہیں کرانا چاہتی۔ آپ کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے یہ کمی دور ہو جائے۔ صرف روحانی طریقہ علاج بتائیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔
جواب: پنیر کے اوپر سورہ والتین ایک بار پڑھ کر دم کر کے روزانہ کھالیا کریں۔ پنیر ہر اچھی بیکری پر مل جاتا ہے۔ اگر یہ نسخہ مہنگا ہو گا تو بنولہ کی گری پیس کر، دودھ میں پکاکر کھیر بنائیں اور یہ کھیر روزانہ رات کو کھانے کے بعد کھائیں۔ ایک مرتبہ کی خوراک دو تولہ بنولہ کافی ہے۔ اس علاج سے سینہ میں وہ غدود نشوونما پا جاتے ہیں جن کے اوپر عورت کی خوبصورتی کا انحصار ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔