Topics

کل عمر گزرگئی زمیں پر ناشاد

کل عمر گزرگئی زمیں پر ناشاد

افلاک نے ہرشانس کیا ہے برباد

شاید کہ وہاں خوشی میسر ہو عظیم

ہے زیر زمیں بھی اک دنیا آباد

تشریح!            ہماری اس رنگ و بو کی دنیا کی طرح ایک اور دنیا بھی جو مرنے کے بعد ہمارے اوپر روشن ہوتی ہے، ہم کتنے بد نصیب ہیں کہ ہم نے کبھی اس نادیدہ دنیا کی طرف سفر نہیں کیا، رسول اللہ ﷺ کے ارشاد  "مرجاؤ مرنے سے پہلے" پر عمل کرکے ہم اس دنیا سے روشناسی حاصل کرلیں، تو اس بات کی توقع کی جاسکتی ہے کہ ناشادو نامراد زندگی کو مسرت و شادمانی میسر آجائے۔

فمن يكفر بالطاغوت ويؤمن باللـه فقد استمسك بالعروة الوثقى

ترجمہ: تو جو شخص بتوں سے اعتقاد نہ رکھے اور اللہ پر ایمان لے آئے تو اس نے مضبوط رسی پکڑی جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں۔



______________

روحانی ڈائجسٹ: دسمبر ۸۳، جنوری ۸۸

پارہ سیقول: سورہ: البقرۃ   آیت: ۲۵۶

Topics


Sharah Rubaiyat

خواجہ شمس الدین عظیمی

ختمی مرتبت ، سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نظر ، حامل لدنی ، پیشوائے سلسۂ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی  ذات بابرکات نوع انسانی کے لیے علم و عرفان کا ایک ایسا خزانہ ہے جب ہم تفکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی نے جہاں آپ تخلیقی فارمولوں اور اسرار و رموز کے علم سے منور کیا ہے وہاں علوم و ادب اور شعرو سخن سے بہرور کیا ہے۔ اسی طرح حضوور بابا جی ؒ کے رخ جمال (ظاہر و باطن) کے دونوں پہلو روشن اور منور ہیں۔

لوح و قلم اور رباعیات جیسی فصیح و بلیغ تحریریں اس بات کا زندہ  و جاوید ثبوت ہیں کہ حضور بابا قلندر بابا اولیاءؒ کی ذات گرامی  سے شراب عرفانی ایک ایسا چشمہ پھوٹ نکلا ہے جس سے رہروان سلوک تشنۂ توحیدی میں مست و بے خود ہونے کے لیے ہمیشہ سرشار  ہوتے رہیں گے۔