Topics

* شیخ اکبر ابن عربیؒ

فتوحات مکیہ میں شیخ اکبر ابن عربیؒ لکھتے ہیں:

’’میں جمعہ کی نماز کے بعد طواف کر رہا تھا۔ میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ طواف کرتا ہے لیکن کسی سے مزاحم نہیں ہوتا اور نہ کوئی اس کی مزاحمت کرتا ہے۔ میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ روح ہے اور انسانی قالب میں طواف کرتی پھرتی ہے۔ میں نے اس کا خیال رکھا۔ 

جب وہ شخص قریب آیا تو سلام کیا۔ اس نے مجھے جواب دیا اور میں اس کے ہمراہ ہو لیا۔ ہم نے آپس میں چند باتیں کیں۔ وہ شیخ احمد سیوطیؒ کی روح تھی۔


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔