Topics

ایامِ حج

۸ ذی الحجہ سے ۱۲ ذی الحجہ کے دن حج کے دن کہلاتے ہیں۔ یہی دن اس سارے سفر کا حاصل ہیں اور انہی دنوں میں اسلام کا اہم رکن مکمل ہوتا ہے۔ ۷ ذی الحجہ مغرب کے بعد ۸ ذی الحجہ کی رات شروع ہو جائے گی۔ رات ہی کو منیٰ کے لئے روانگی کی سب تیاری کر لیں۔ سنت کے مطابق پہلے غسل کریں تو افضل ہے ورنہ غسل کریں اور اس غسل میں نیت احرام کی کریں۔ اگر مکروہ وقت نہ ہو تو احرام کی چادریں باندھ کر سر ڈھک کر دو رکعت نفل قائم کریں۔ اس کے بعد جائے نماز پر ہی پہلے اپنا سر کھول لیں اور پھر دل میں حج کی نیت کریں۔ زبان سے کہہ لینا بھی افضل ہے۔


Topics


Roohani Haj O Umrah

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔