Topics

ہسٹیریا

اس مرض میں دورے کے وقت آسمانی رنگ کی روشنی مریض پر ڈالیں۔ یہ مرض زیادہ اسقاط حمل ہونے سے، حیض کی خرابی کی بنا پر اور لیکوریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ شدت مرض میں:

 

ھُوَالشَافِی
۷۸۶
یَافَتَّاحُ
یَافَتَّاحُ
یَافَتَّاحُ
یَافَتَّاحُ
یَافَتَّاحُ
یَافَتَّاحُ
یَافَتَّاحُ
یَافَتَّاحُ
یَافَتَّاحُ


مومی کاغذ پر زرد روشنائی سے لکھ کر بتی بنا لیں اور بتی روئی میں لپیٹ کر زیتون کے تیل میں ایسی جگہ جلائیں جہاں سے مریضہ کو دھوں پہنچتا رہے۔ فرائی پین میں تھوڑی سی چینی ڈال کر آگ پر رکھ دیں۔ خیال رکھیں کہ چینی جلے نہیں۔ جب چینی براؤن ہو جائے چولہے سے اتار کراس میں آدھی پیالی پانی ڈال دیں اور اس پانی سے تعویذ دھو کر پئیں۔ گیارہ روز تک یہ عمل کریں۔ دھلے ہوئے تعویذ کے کاغذ جمع کر کے جلا دیں۔

مرض کی وجوہات معلوم کر کے اس مرض کا علاج بھی کریں۔ جس کی وجہ سے ہسٹیریا ہوتا ہے۔ نظام ہضم کا بطور خاص دھیان رکھیں۔ رات کو سونے سے پہلے ۳۰۰ مرتبہ یا فتاح پڑھ کر نیلی روشنیوں کا مراقبہ کریں۔

مزید قرص جدوار ایک ایک گولی صبح و شام۔

خمیرہ ابریشم عظیمی ۳ گرام دودھ سے ناشتے کے ایک گھنٹے کے بعد۔

جوارش کمونی ۶۔۶ گرام۔ دوپہر رات کھانے کے بعد پانی سے کھائیں۔

سونے سے پہلے گلو سبز تیل سر میں اچھی طرح مالش کریں۔

نوٹ: کتاب رنگ و روشنی سے علاج میں غذاؤں کا چارٹ شائع کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق مریضہ کو غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیں۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔