Topics

دماغ میں ورم

دماغ میں ورم کی وجہ سے بہت زیادہ پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ دماغ میں ورم کی وجہ سے آدمی بیہوش ہو جاتا ہے۔

صدمہ پہنچنے یا دماغ کو جھٹکا لگنے سے دماغ کے اندر کوئی رگ ٹوٹ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے مریض کوما (Comma) میں چلا جاتا ہے۔

ھُوَالشَافِی
دنبے کی اون کاٹ کر دنبے کے گلے کے نیچے رکھ کر دنبے کو ذبح کر دیا جائے۔ اون میں خون کو جذب کر کے دھوپ میں سکھا لیا جائے اور اس اون کو مریض کے کمرے میں جلایا جائے۔ ایسی جگہ جہاں سے مریض کی ناک میں دھواں پہنچتا رہے۔
قرص اسطو خودوس
۱۔۱ گولی صبح شام۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔