Topics

اعضاء کا منجمد ہونا، اعصابی کمزوری

اعصابی کمزوری جب زیادہ ہو جاتی ہے تو جوڑوں میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بیرونی بیماری سے اعضاء منجمد ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ بیماری مستقل الجھن، بیزاری، بہت زیادہ دماغی تھکن، نیند کی کمی، نظام ہضم کا مستقل خراب رہنا، خوف و دہشت، قناعت کا نہ ہونا، شک و وسوسوں میں مبتلا ہونا اور روحانی قدروں سے انحراف کے نتیجے میں ہوتی ہے۔

اعصابی کمزوری اور اعضاء کے منجمد ہونے سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے معاملات کو اللہ تعالیٰ پر چھوڑنے کی عادت ڈالے۔ کوشش کرنے کے بعد نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیا جائے۔

ھُوَالشَافِی
دو عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر ایک مرتبہ

زردے کے رنگ اور گلاب کے عرق سے لکھ کر صبح شام سرخ شعاعوں کے پانی ۲۔۲ اونس سے دھو کر پئیں۔
متاثرہ اعضاء پر سرخ شعاعوں کا تیل مالش کریں۔ گردن کے جوڑ پر نیلی شعاعوں کا تیل اور پیٹ پر زرد شعاعوں کا تیل دائروں میں مالش کریں۔

شربت شاہ عزیز ایک ایک چمچہ دونوں وقت کھانے سے پہلے پئیں۔

سفوف خردل ۲۔۲ گرام صبح شام نیم گرم پانی سے استعمال کریں۔

خمیرہ ابریشم عظیمی ۳ گرام رات کو سوتے وقت کھائیں۔

ناشتے کے بعد ایک چمچ شہد استعمال کریں۔

کھانا زیتون کے تیل میں پکائیں۔ چکنائی، نمک اور فریج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ معالج سے غذا کا چارٹ بنوا کر اس کے مطابق کھانا کھائیں۔

 


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔