Topics

ہائی بلڈ پریشر

اس مرض میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ خون کے دباؤ سے وہ قوت مراد ہے جو دل کے سکڑنے پر رگوں کی لچکدار نالیوں کو پھیلانے میں صرف ہوتی ہے۔ دل ایک پمپنگ مشین کی طرح سینے کے اندر سکڑتا اور پھیلتا رہتا ہے۔ دل کے سکڑنے کی طاقت اگر اعتدال پر نہ رہے تو خون کا دباؤ (بلڈ پریشر) بڑھ جاتا ہے۔

ھُوَالشَافِی
سبز شعاعوں کا پانی
۲۔۲اونس صبح شام ہمراہ قرص شفا ۲۔۲ گولی۔

شربت آب شفاء ناشتہ کے بعد اور سورج غروب ہونے سے پہلے پئیں۔

دونوں وقت کھانے کے بعد سفوف وفاق ۲۔۲گرام پانی کے ساتھ کھائیں۔ اسرول ہمراہ دودھ ایک گولی اور عرق گلاب۔

روغن گلو سبز گرمی میں رات کے وقت اور سردی میں دوپہر کے وقت سر میں جذب کریں۔

سونے سے پہلے گرمی میں غسل کر کے اور سردی میں وضو کر کے ایسی جگہ جہاں روشنی نہ ہو یا کم سے کم روشنی ہو مصلے پر بیٹھ کر ۱۰۰ مرتبہ

یَا حَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَیْءٍ

یَا حَیُّ بَعْدَ کُلِّ شَیْءٍ

پڑھ کر سبز روشنیوں کا مراقبہ کریں۔ نمک سے پرہیز کیا جائے۔

نوٹ: لو بلڈ پریشر والے مریض سبز روشنی کا مراقبہ نہ کریں۔ اس سے نقصان ہوتا ہے۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔