Topics

السر

ماحول میں Fertelizer's Pollutionکھاد اور غذاؤں میں ملاوٹ کی وجہ سے یہ مرض عام ہو گیا ہے۔ اس مرض میں Gasesگیس کی گرمی اور Acidityسے معدہ جھلس جاتا ہے اور مرض کی شدت سے معدہ زخمی ہو جاتا ہے۔ بہت بری بیماری ہے۔ کھانا کھانے کے بعد اتنی زیادہ جلن ہوتی ہے کہ آدمی بے چین اور پریشان ہو جاتا ہے۔ مرض شدید ہو جائے تو آپریشن کی نوبت آ جاتی ہے۔

ھُوَالشَافِی
آسمانی رنگ اور زرد رنگ شعاعوں کا پانی تیار کیا جائے ۔ دو حصے آسمانی رنگ پانی اور ایک حصہ زرد رنگ پانی ملا کر چمچے سے
۱۱ دفعہ ہلا کر ۲۔۲ اونس پانی صبح شام استعمال کیا جائے۔

خربوزے کے بیج کی گرمی ۲ تولہ۔ بغیر نمک مرچ کی سل پر پیس کر نہار منہ چاٹیں۔

آدھے گھنٹے تک کوئی چیز کھانا پینا منع ہے۔

خرپزہ معجون ۶ گرام رات کو سوتے وقت کھائیں۔ ایک گلاس پانی میں شربت شفا ملا کر ایک چمچہ سپوس اسپغول ملا کر دونوں وقت کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پئیں۔

سرخ مرچ، گرم مصالحہ، تلی ہوئی، کھٹی چیزوں، بڑے گوشت اور شیور کے انڈوں (ولایتی مرغی کے انڈوں) سے پرہیز ضروری ہے۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔