Topics

پاگل پن، جنون

صحت بخش لہروں میں جب کثافت شامل ہو جاتی ہے تو خون متاثر ہو جاتا ہے۔ دماغ کی انتہائی باریک باریک رگوں میں خون کی ترسیل اعتدال میں نہیں رہتی۔ اس عمل کو بار بار دہرانے سے شعور مغلوب ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے حواس بے ترتیب ہو جاتے ہیں۔

پاگل اور مجنون آدمی دین و دنیا کے کام کا نہیں رہتا۔ مرض کی شروعات میں علاج کر لیا جائے تو مرض ختم ہو جاتا ہے لیکن اگر پرانا ہو جائے تو مرض کا ختم ہونا مشکل امر ہے۔ اس مرض کے اسباب یہ ہیں۔

۱۔ سوداویت کا غلبہ اور علاج کی طرف سے بے توجہی

۲۔ بہت زیادہ سوچنا، غم زدہ ہونا

۳۔ بواسیر اور حیض کا خون بند ہو جانا

۴۔ کثرت مباشرت

۵۔ جسمانی مشقت کی زیادتی

۶۔ مدت تک ناقابل برداشت جگہ سکونت اختیار کرنا

۷۔ بہت زیادہ نمک کا استعمال، شور، ماحول میں پلوشن، تنگ و تاریک مقام میں رہنا، سیاہ لباس اور کالی اشیاء سے بہت زیادہ رغبت ہونا۔جب یہ علامات پیدا ہو جاتی ہیں تو مریض کے افکار و خیالات میں فساد برپا ہو جاتا ہے تو وہ وہمی ہو جاتا ہے۔ چہرہ پر زردی یا سیاہی غالب آ جاتی ہے۔ آنکھیں گدلی اور بے رونق ہو جاتی ہیں۔ حیران و پریشان اور کہیں گم نظر آتا ہے۔ ہر چیز سے ڈرتا ہے۔ معدہ اور جگرہ متاثر ہوتے ہیں۔ قبض کی شکایت بھی ہوتی ہے۔ پاگل اور مجنون مریض کو نیند کم آتی ہے۔ ایک جگہ بیٹھے رہنا پسند کرتا ہے۔ بعض اوقات روتا ہے گڑگڑاتا ہے اور بعض اوقات خود بخود ہنسنے لگتا ہے۔

ھُوَالشَافِی
نیلی شعاعوں کا پانی
۲۔۲ اونس صبح شام پئیں۔

نیلی شعاعیں روزانہ دس منٹ پیشانی اور دماغ پر ڈالیں۔

ہذیان کی صورت میں ارغوانی رنگ کی شعاعوں کے پانی میں کپڑے کی پٹیاں بھگو کر تین مرتبہ مریض کے سر پر رکھیں۔
ناشتہ کے بعد ایک چمچ شہد کے اوپر

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

دم کر کے کھلائیں۔ علاج میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ مناسب ہے کہ اس سلسلے میں Neuro Surgeonسے رابطہ کریں۔ 


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔