Topics

گردن توڑ بخار

دماغ میں ہر وقت برقی رو گھومتی رہتی ہے۔ کسی وجہ سے جب دماغ میں برقی رو کا ہجوم ہو جاتا ہے تو کئی قسم کے بخار شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رو کے ہجوم سے اچانک رنگ بدل جاتا ہے۔ اس کا اثر جگر کے فعل پر پڑتا ہے۔ رنگ کی اچانک تبدیلی کے عمل کو یرقان کہتے ہیں۔ یرقان بگڑ کر ٹائیفائیڈ یا معیادی بخار بن سکتا ہے۔ بخار کی ایک قسم لال بخار ہے۔ یہ ایک سو چار سے کم نہیں ہوتا۔ چہرہ سرخ ہو جاتا ہے۔ ہاتھ پیروں میں اینٹھن ہوتی ہے۔ کبھی کبھی کمر سے نیچے کا حصہ بے کار ہو جاتا ہے۔ چوتھے نمبر پر گردن توڑ بخار آتا ہے۔ اس میں جہاں خلیوں کی جگہ خالی ہوتی ہے وہاں مخلوط رنگ کی رو پانی بن جاتی ہے۔ اس بخار میں بڑی پیچیدگیاں ہیں۔ مریض کو دورے پڑنے لگتے ہیں۔ آنکھیں ضائع ہو سکتی ہیں۔ دماغ کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ بخار کا صحیح علاج نہ ہو تو اور بھی بہت سی جسمانی کمزوریاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ ایلوپیتھی میں اس کو Meningitisکہتے ہیں۔ خلیوں میں مخلوط رنگ کی جو رو پانی بن جاتی ہے اس پانی کو نکال دینے سے صحیح علاج ہو جاتا ہے۔ اس بخار کے علاج میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

ایلوپیتھی طریقہ علاج زیادہ مفید اور کامیاب ہے۔

 


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔