Spiritual Healing

کھانسی

خشک کھانسی میں بلغم دیر سے اور دقت سے نکلتا ہے۔

ھُوَالشَافِی
نیلی شعاعوں کا پانی
۲۔۲اونس صبح شام۔

شربت خشک کھانسی ایک ایک چمچہ ناشتے کے بعد اور عصر کے بعد خمیرہ گاؤ زبان سادہ، لعوق سپستان ۶۔۶گرام دونوں وقت کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے جوشاندہ اسطوخودوس رات کو سوتے وقت پئیں۔

نارنجی شعاعوں کا تیل سینے پر مالش کریں۔

تر کھانسی میں بلغم گاڑھا ہو کر سینے میں جم جاتا ہے اور کھانسی کے ساتھ نکلتا ہے۔

تر کھانسی میں نارنجی شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس، دن میں تین بار پلانا مفید ہے۔

مزمن کھانسی میں بھی نارنجی شعاعوں کا پانی مفید ہے۔

رات کو سوتے وقت امرود کے پتے اور آٹے کی بھوسی پانی میں جوش کر کے چھان کر پئیں۔ نیم گرم پانی سے رات کو سوتے وقت اور صبح نہار منہ غرارے کریں۔ نیلی شعاعوں کا تیل سینے پر پھیپھڑوں کی جگہ مالش کریں۔ شربت صدر صبح شام ایک ایک چمچہ پئیں۔

معالج کے مشورے سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ بچہ کا نازک پھیپھڑا کھانسی کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتا اور نہ وہ بلغم کو جوان آدمی کی طرح خارج کر سکتا ہے۔ بلغم کھانسی کے ساتھ اکھڑتا ہے تو بچہ نگل لیتا ہے۔ اسی عمل سے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔ بچہ کو سردی سے بچائیں۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔