Spiritual Healing

کمزور نگاہ

ھُوَالشَافِی

نیلی شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس صبح شام۔

زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے سے پہلے۔

سبز شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے کے آدھا گھنٹے بعد۔

خمیرہ مرجان ۶۔۶گرام ہمراہ قرص مقوی دماغ ۲۔۲گولی ناشتے کے بعد اور عصر کے بعد لیں۔

روغن گلو سبز سردی میں دوپہر کے وقت اور گرمی میں رات کے وقت سونے سے قبل سر پر مالش کریں۔

سونف بادام گری اور کوزہ مصری کا سفوف بنا کر صبح شام رات ۴ ماہ تک کھائیں۔

رات کو جلدی سو جائیں۔ صبح سویرے بیدار ہو کر ہاتھ منہ دھو کر یا وضو کر کے سورج نکلنے سے پہلے ایسی جگہ آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں، جہاں سے سورج نکلتا ہوا نظر آئے۔

جیسے ہی افق سے سورج برآمد ہو، پلک جھپکے بغیر سورج کو ایک منٹ تک دیکھیں۔

نوٹ: ایک منٹ سے زیادہ سورج بینی نہ کریں۔ خیال رہے کہ سورج بینی اس وقت کی جائے جب سورج میں تپش اور تیزی نہ ہو اور وہ سرخ گولے کی طرح نظر آئے۔


 


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔