Spiritual Healing
دماغ میں سے بو آتی ہو، ناک بند ہو، آنکھیں بھاری ہوں۔ کانوں میں آواز آتی ہو یا
سیٹیاں بجتی ہوں۔ دماغ میں کوئی چیز بھری ہوئی محسوس ہو۔ سانس لینے میں دقت پیش
آتی ہو، کان کی لویں گرم ہو جائیں۔ جسم ٹوٹتا ہوا محسوس ہو تو یہ بند نزلہ کی
علامت ہے۔
ھُوَالشَافِی
جوشاندہ رات کو سوتے وقت اور صبح نہار منہ پئیں۔
شربت اسطو خودوس ایک ایک
چمچہ کھانے سے پہلے لیں۔
اطریفل زمانی ۶۔۶گرام کھانے کے بعد۔
زرد شعاعوں کا تیل رات کو
سوتے وقت پیٹ پر مالش کریں اور ناک کے نتھنوں میں لگائیں۔
نیلی شعاعوں کا پانی صبح
شام ۲۔۲اونس۔
زرد شعاعوں کا پانی کھانے
سے پہلے ۲۔۲اونس۔
قرص صحت دو گولی سوتے
وقت۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔