Spiritual Healing

فالج

برقی رو مستقل دماغ میں سے گزرتی رہتی ہے۔ اس کے درمیان کاسمک ریز آ جائے اور دماغ میں سیدھی طرف چار انچ ہٹی ہوئی ہو تو برقی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔ کندھے سے پیر تک اس کا اثر ہو تو فالج کا نام دیا جاتا ہے۔

ھُوَالشَافِی
سفید نمک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک شیشے کے جار میں ڈال کر اسٹول پر اس طرح رکھیں کہ مریض کی نظر پڑتی رہے۔

سفید چینی کی پلیٹوں پر فالج کا علاج لکھ کر سرخ شعاعوں کے پانی ۲۔۲اونس سے دھو کر صبح شام پئیں۔

حب عنبر ایک ایک گولی رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ کھائیں۔

سرخ شعاعوں کا تیل متاثرہ جگہوں پر دائروں میں مالش کریں۔

معجون اذراقی دونوں وقت کھانے سے پہلے، قرص اذراقی ایک عدد صبح نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں۔ جنگلی کبوتر کا آب جوش پئیں۔

خطرناک مرض ہے۔ علاج میں احتیاط اور تجربہ ضروری ہے۔ مرض کی نوعیت کے پیش نظر اساتذہ سے مشورہ کریں۔ فالج سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کریں۔

معالج سمجھتے ہیں کہ مریض کے سامنے کتاب کھولنا مریض پر اچھا اثر مرتب نہیں کرتا۔ یہ بات صحیح نہیں ہے۔ مریض کو آپ جتنی دیر توجہ دیں گے اس کے مرض کے بارے میں جتنی چھان بین کریں گے مریض مطمئن اور خوش ہوتا ہے اور اس کے اندر شفا یاب ہونے کا یقین پیدا ہو جاتا ہے۔ مرض کی تشخیص اور علاج تجویز کرنے کے لئے مریض کے سامنے کتب کا مطالعہ بری بات نہیں ہے۔ مریض پر اس کا اچھا اثر مرتب ہوتا ہے۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔