Spiritual Healing
ھُوَالشَافِی
زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲ اونس صبح شام۔
نیلی شعاعوں کا پانی ۲۔۲ اونس دونوں وقت کھانے سے
پہلے۔
اکیس درد ۲ گولی ناشتے کے بعد چائے
کے ساتھ۔
بعد طعام سفوف وفاق ۲۔۲گرام تازہ پانی کے ساتھ۔
سوتے وقت قرص صحت ۲ عدد جوشاندے کے ساتھ۔
تھکان اور ذہنی دباؤ کی
وجہ سے اگر سر میں درد ہو تو قرص مقوی دماغ ۲۔۲ گولی صبح و شام دودھ یا
چائے کے ساتھ کھائیں۔
نیند کی کمی سے سر میں
درد ہو تو اسرول دو گولی عرق گلاب کے ساتھ لیں اور گلوسبز تیل سر میں مالش کریں۔
بند نزلہ کی وجہ سے ہو تو
صبح شام دار چینی کی چائے پئیں۔
قبض کی وجہ سے ہو تو
دونوں وقت کھانے کے بعد حب تنکار ۲۔۲گولی کھائیں۔
آدھے سر میں درد ہو تو
اطریفل اسطو خودوس صبح و شام کھائیں۔
درد سے مستقل نجات پانے
کے لئے فجر کے بعد گھڑی دیکھ کر چالیس منٹ تک آرام آرام سے چہل قدمی کریں اور ہلکی
پھلکی ورزش کریں۔ رات کو سوتے وقت پندرہ منٹ تک نیلی روشنی کا مراقبہ کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔