Spiritual Healing

دماغی کمزوری

دماغی کمزوری کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مومی کاغذ کے ایک ٹکڑے پر زعفران اور عرق گلاب سے الرضاعت عما نویل لکھیں اور ایک پونڈ شہد میں ڈال دیں۔

ایک ایک چمچ تین مرتبہ روزانہ کھائیں۔

صبح و شام خمیرہ گاؤ زبان عنبری ۶۔۶ گرام ہمراہ قرص مقوی دماغ ایک ایک عدد استعمال کریں۔

دماغی الجھن (Nervousness) بہت زیادہ پریشان رہنے سے احتیاط کریں۔

نیند پوری ہونا ضروری ہے۔

جو لوگ گلو سبز تیل استعمال کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ گلو سبز تیل کے مستقل استعمال سے خواب آور دوائیں چھوٹ جاتی ہیں۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔