Spiritual Healing
زلال سفوف جلجلان صبح
نہار منہ۔
شربت مصفی ایک ایک چمچہ
دونوں وقت کھانوں سے پہلے پئیں۔
شربت آبِ شفا ناشتے کے
بعد اور شام کو عصر کے بعد آدھے گلاس پانی میں گھول کر پئیں۔
نیلے رنگ کی روشنی میں
آدھے گھنٹے تک لیٹیں۔
سفوف خارش ناریل کے تیل
میں حل کر کے دھوپ میں بیٹھ کر پورے جسم پر ملیں۔ ایک گھنٹے کے بعد نیم کے پتوں کے
پانی سے غسل کریں۔ معالج کی ہدایت پر پرہیز ضروری ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔