Spiritual Healing
معجون مروارید صبح نہار منہ ۶
گرام دودھ سے۔
معجون نقرہ خاص ۶ گرام عصر کے بعد دودھ
سے۔
حب مشکی ایک عدد رات کو
سوتے وقت دودھ کے ساتھ۔
جامنی شعاعوں کا تیل کمر
کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے۔ دائروں میں صبح اور رات ۱۰ منٹ تک مالش کریں۔
سفید چینی کی پلیٹوں پر کتاب روحانی علاج میں سے بانجھ پن کا علاج، زردے کے رنگ
اور عرق گلاب سے لکھ کر صبح شام بینگنی شعاعوں کے پانی سے دھو کر پئیں۔
آدھی رات گزرنے کے بعد
تین سو مرتبہ یا اول پڑھ کر پانی پر دم کر کے دونوں میاں بیوی پئیں۔ علاج کے دوران
چالیس روز تک جماع سے پرہیز کریں۔
لیکن یہ علاج کئی ماہ تک
جاری رکھیں۔ مردانہ کمزوری زیادہ ہو تو سرخ شعاعوں کا تیل عضو خاص پر انگشت شہادت
سے ہلکے ہلکے مالش کریں۔
چیک اپ کرانے کے بعد
رپورٹ دیکھ لیں اور تین ماہ کے بعد دوبارہ لیب میں ٹیسٹ کرائیں۔ اولاد کے جرثوموں
میں اضافہ ہونے پر مزید مکمل صحت یاب ہونے تک علاج جاری رکھیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔