Spiritual Healing
یہ بہت موذی مرض ہے۔ مریض کو آہستہ آہستہ بے جان کر دیتا ہے، آنکھوں میں حلقے پڑ
جاتے ہیں، چہرہ سوکھ جاتا ہے، جسم لاغر ہو جاتا ہے، ٹانگیں پتلی اور کمزور ہو جاتی
ہیں، قوت مدافعت ختم ہو جاتی ہے، حافظہ کمزور ہو جاتا ہے، ہر وقت سستی، کاہلی اور
مایوسی مسلط رہتی ہے۔
معالج کے لئے ضروری ہے کہ
مریض کے جسم میں غیر ضروری حدت اور گرمی کا خیال رکھے۔ گردوں کی کارکردگی کو بھی
نظر میں رکھنا ضروری ہے۔ روزانہ آدھا کلو کچی لوکی، کھیرے، لکڑی کی طرح کھانے کا
مشورہ دیں۔
اس مرض میں مبتلا بچے عموماً
مخرب اخلاق لٹریچر پڑھتے ہیں یا پھر عریاں فلمیں دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے جوان خون
میں اشتعال پیدا ہو جاتا ہے اور یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ پیار اور محبت کے ساتھ
دوستانہ انداز میں بچوں کو نفع و نقصان سمجھائیں، نوجوان بچے، خلوص، ایثار اور
دوستی کی بہت قدر کرتے ہیں۔ غصہ، طنز، بلاوجہ روک ٹوک اور عزت نفس مجروح ہونے سے
ان کے اندر شدید ہیجان برپا ہو جاتا ہے اور وہ کوئی بھی غلط راستہ اختیار کر سکتے
ہیں۔ بزرگوں اور معالجین کو اس بات پر نظر رکھنی چاہئے کہ جس قوم میں نوجوان نسل
صحیح ہوتی ہے وہ قوم کبھی محکوم اور غلام نہیں بنتی۔
والدین کو چاہئے کہ اپنی
اولاد کو جنسی تعلیم دیں یا اپنے بزرگوں دوستوں سے انہیں جنسی بے راہ روی کے نتائج
سے آگاہ کروائیں۔
مشرقی معاشرہ میں قائم بے
جا شرم و حیا سے اولاد کو یہ پتہ نہیں چلتا کہ جنسی جذبات کے دباؤ کا کس طرح
مقابلہ کیا جائے۔
حضور قلندر بابا اولیاء
رحمتہ اللہ علیہ نے تعلیم کے دوران، مجھ سے فرمایا:
بیٹے کی شادی ہوئی تو باپ
نے بہو اور بیٹے کے درمیان اپنی چارپائی ڈال لی اور ہفتہ میں ایک دن دونوں کو
تنہائی دی۔ ایک روز بیٹے نے اپنی ٹانگ اپنی بیوی کی طرف پھیلا دی۔ بیوی ٹانگ پر
سوار ہو گئی اور شوہر کی چارپائی پر آ گئی۔ تسکین کے بعد بیٹے نے پھر وہی طریقہ
اختیار کیا کہ ٹانگ پر بیٹھ کر بیوی اپنے پلنگ پر چلی جائے۔ لیکن ٹانگ جھول کھا
گئی اور بیوی خسر کے اوپر گر گئی۔ باپ نے بیٹے سے کہا کہ اگر تم ایک سال تک میرے
سوچنے کے مطابق عمل کر لیتے تو تمہاری ٹانگ میں جھول نہ آتا۔
ھُوَالشَافِی
سبز شعاعوں کا اپنی ۲۔۲اونس صبح شام۔
زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے سے پہلے۔
نیلی شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے کے بعد۔
جوارش کمونی ۶۔۶گرام کھانے کے بعد۔
اگر قبض ہو تو سوتے وقت
قرص ملین ۲
عدد نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں۔
رات کو سونے سے پہلے ۱۰۰ بار کلمہ شہادت
پڑھ کر سبز روشنی کا مراقبہ کیا جائے۔
مرض بہت پرانا اور پیچیدہ
ہو تو ریڑھ کی ہڈی پر جامنی رنگ کی شعاعیں پندرہ منٹ تک ڈالی جائیں اور صبح شام
جامنی شعاعوں میں تیار کیا ہوا دودھ پئیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔