Topics
عمرانہ
فاروق(کراچی) ذہن میں وقت ادھر اُدھر کے خیالات کی فلم چلتی ہے۔ سوتے جاگتے ، اٹھتے،
بیٹھتے،کھاتے پیتے سوچوں میں الجھی رہتی ہوں۔ کبھی کبھی ناکردہ جرم کا احساس ہوتا
ہے۔ پہلے یہ سب نہیں تھا ۔ معلوم نہیں ذہن
کیسے آلودہ ہوگیا حالاں کہ گھر میں صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ سب پانچ وقت نماز
پڑھتے ہیں۔ جسے دیکھ لوں، اس کے بارے میں منفی خیالات آتے ہیں۔ آنا جانا اور لوگوں
سے ملنا چھوڑدیا ہے۔ خیالا سے بچنے کے لئے بچوں کی کہانیاں پڑھتی ہوں۔ گھر والوں
کو لگتا ہے کہ اداکاری کرتی ہوں۔ وہ نہیں جانتے میں کس اذیت میں ہوں۔
جواب: آپ کے لئے نیند بہت ضروری ہے۔ 24گھنٹے میں کم از کم دس گھنٹے ضرور سوئیں۔ نیند نہ آئے تو ڈاکٹروں کے مشورے سے عارضی طورپر دوا لے سکتی ہیں۔ اسٹین لیس اسٹیل کا بڑا تسلا لےکر اس میں پانی بھریں اور پیروں پر بیٹھ کر پانی میں اپنا عکس دیکھیں۔ جب تک ٹانگیں برداشت کریں، اکڑوں بیٹھی رہیں۔ یہ عمل صبح سورج نکلنے سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے کریں۔ گہرے تیز نیلے رنگ کی چادر لے کر اس پر سفید سلمہ ستاروں سے ستارے بنائیں۔ نیلے مخمل کا کپڑا زیادہ مناسب ہے۔ چادرکوچارپائی یا پلنگ پر لیٹ کر چادر کو غور سے دیکھیں اور دیکھتے دیکھتے سو جائیں۔ کھانوں میں میٹھی چیزیں زیادہ کھائیں۔اگر low بلڈ پریشر نہ ہو، نمک کم سے کم کردیں۔ ہر جمعرات حسب استطاعت خیرات کریں۔
حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ مارچ 2020۔ماہنامامہ قلندر شعور
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔