Topics
روبینہ کوثر، ملتان: بیٹی چھ سال کی ہے مگر ابھی تک انگوٹھا چوستی ہے۔ اس کے
دانت اونچے نیچے ہوگئے ہیں ۔شکل پیاری ہے لیکن جب ہنستی ہے تو دانتوں کی وجہ سے
چہرہ بدنما لگتا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دانتوں کی ترتیب بگڑنے کی وجہ انگوٹھا
چوسنا ہے۔ بہت کوشش کی ہے کہ عادت چھوٹ جائے لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
جواب : بیٹی رات کو گہری نیند سوجائے تو اس کی مٹھی بند کرکے ہاتھ پر کپڑا باندھ دیجئے اوراتنی آواز میں کہ نیند خراب نہ ہو، تین بارسورۃ الکوثر پڑھ کر پیشانی پر پھونکئے ۔ یہ عمل 40 روز سے زیادہ نہیں کرنا۔ ماں باپ اور گھر کے بڑوں کو بچوں کی نقصان دہ عادتوں پر ابتدا میں توجہ دینی چاہئے تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔