Topics
عبدالرحمٰن (کراچی ):میرے اندر یقین کی کمی ہے۔ بعض دفعہ
مایوسی اور نا امیدی کی کیفیت کافی عرصے تک قائم رہتی ہے ۔ بہت جلد گھبراہٹ طاری
ہوجا تی ہے ۔ کو ئی کام یا منصوبے کا سوچتا ہوں تو چاہتا ہوں کہ جلد ہوجائے،تاخیر
کا خیال آنے سے کام رہ جاتا ہے۔
جواب : ناشتے اور رات کو کھانے میں خالص شہد ایک ایک ٹیبل اسپون کھایئے۔ صبح سویرے بیدار ہوں اور فجر کی نماز پڑھ کر 40 منٹ کھلی جگہ سیر کیجئے۔ کھانوں میں بازار کے پسے ہوئے مسالوں کی جگہ مسالے گھر میں پیس کر استعمال کیجئے ۔ آپ جتنا نمک کھاتے ہیں، اس میں تین حصے کم کردیجئے۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔