Topics
افشاں کنول ( کراچی ) : بیٹا پیدائش
کے بعد سے مسلسل بیمار رہتا ہے۔ کئی بار اسپتال میں داخل کیا ہے۔ ٹھنڈ سے بہت جلدی
متاثر ہوتا ہے۔ گلا اور سینہ خراب رہنے سے
کھانسی، بخار اور نزلہ شدید ہو جاتا ہے۔ سانس پھولنے ، بھوک اور پیٹ میں درد کی
شکایت ہے۔ اینٹی بائیوٹک کے علاوہ کوئی دوا اثر نہیں کرتی۔ اینٹی بائیوٹک سے افاقہ
نہیں ہوتا تو اسپتال میں داخل کرانا پڑتا
ہے۔ ایسا علاج بتائیں کہ بچے کو تکلیف سے نجات مل جائے۔
جواب
: سات رنگوں کے الگ الگ کپڑے کے
ٹکڑے لیں۔ ٹکڑے 3x3 انچ ہوں۔ مختلف رنگ ٹکڑوں کو سیدھی لائن میں رکھ دیں۔ بچے سے کہیں
کہ اس میں سے ایک رنگ کا ٹکڑا اٹھا لے۔ مثلاً اگر وہ سرخ رنگ پر انگلی رکھتا ہے ،
اس رنگ کو الگ کر لیں، اب سرخ رنگ کے ایک سائز کے (3x3) سات ٹکڑے کاٹ کر قطار میں رکھیں اور فریم کروا
لیں۔ فریم ایسی جگہ رکھیں یا لٹکائیں کہ بچے کی نظر بار بار فریم میں منتخب رنگ پر
پڑے۔ بات کرتے وقت احتیاط کرنی ہے کہ بچہ ایسی نشست سے بیٹھے کہ اسے فریم نظر آئے۔
وہ فریم ارادتاً دیکھے۔رات کو سونے سے پہلے اور صبح نہار منہ خالص سرسوں کے تیل سے
ناف کے چاروں طرف 10 منٹ تک اینٹی کلاک وائز مالش کی جائے۔ مالش کرتے ہوئے احتیاط
کریں کہ انگلیوں اور ہتھیلیوں کے درمیان جو گوشت کا ابھار ہے اس سے مالش کریں۔
کھانوں میں احتیاط ضروری ہے۔ کھانا چکنا نہ ہو۔ سادہ سالن پکا کر کھانے میں استعمال ہونے والا خالص زیتون کا تیل ایک ٹی اسپون ڈال دیں اور بچے کو یہ کھانا کھلائیں۔ فریج میں رکھے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں۔ AC کی ہوا سے بچائیں۔ 21 روز کے بعد حالات سے مطلع کریں۔ ڈاکٹری علاج جاری رکھیں۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔