Topics

فزیوتھراپی ۔ کپکپاہٹ


آمنہ ( امریکہ ) جسم کے بائیں حصے کی حرکت آہستہ ہو گئی ہے۔ چلنے میں بہت دشواری ہے۔ ہاتھ میں کپکپاہٹ رہتی ہے۔ دماغ کی ہڈیاں سکڑتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ خصوصاً دائیں طرف سر کے پچھلے حصے کی۔ کسی وقت زبان لڑکھڑاتی ہے اور  سر میں جھٹکے لگتے ہیں۔ سارے ٹیسٹ صحیح ہیں۔ بلد پریشیر نارمل ہے، شوگر نہیں ہے، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ معمولی بڑھا ہوا ہے۔ ایلو پیتھی اور حکیمی علاج جاری ہے۔ وقتی فائدہ ہوتا ہے پھر وہی کیفیت ہو جاتی ہے۔ عبادت کے دوران کسی وقت بدبو کے بھپکے محسوس ہوتے ہیں اور ہر وقت زینے سے گرنے کا خوف رہتا ہے۔

جواب  :  ایک مہینے تک نمکین اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔ میٹھی یا پھیکی چیزیں کھائیں۔ رات کو سونے سے پہلے ایسی جگہ بیٹھ جائیں جہاں سے کھلا آسمان نظر آئے۔ 10 سے 15 منٹ آسمان کو دیکھتی رہیں اور تصور کریں کہ ستارو کی چمک دمک آپ کے اندر منتقل ہو رہی ہے۔ عمل کر کے بات کئے بغیر سو جائیں۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو سوچیں کہ اللہ  مجھے دیکھ رہا ہے۔ آپ کے لئے فزیو تھراپی بہت مفید ہے۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ ستمبر2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔