Topics

نام ۔ مذاق اڑاتے ہیں


آ۔ ر : ملازمت کے لئے  جہاں جاتا ہوں، لوگ میرا  نام رکھ لیتے ہیں اور اس نام سے پکارتے ہیں۔  اس خوف سے نہ میں کسی سے مذاق کرتا ہوں اور نہ بے تکلف ہوتا ہوں۔ مجبوراً نوکری چھوڑنی پڑتی ہے۔نئی جگہ پر بھی لوگ مجھے  ناموں سے پکارتے ہیں۔دل بیٹھنے لگتا ہے اور جسم  بے جان محسوس ہوتا ہے ۔عمر 55 سال ہے ۔ انتہائی بزدل ہوں ۔  سوچتا ہوں  کاروبار کروں لیکن تضحیک کے خوف سے ہمت نہیں ہوتی۔ 


جواب :  9 x 12  انچ  کا نیگیٹو بنوایئے۔  نیگیٹو  میں لکیر ، نشان یا رنگ نہ ہو۔ جن سے نیگیٹو بنوائیں ان سے  کہئے کہ نیگیٹو پر نشان نہ ہو۔  اس کو  فریم کرکے ایسی جگہ لٹکا دیجئے جہاں چلتے پھرتے نظر پڑے اورسونے سے پہلے الارم لگا کر پانچ  منٹ  دیکھئے۔آپ کے اندر حدت  زیادہ ہے  اس لئے کسی بھی قسم کا گوشت کھانے سے پرہیز کیجئے اور  ترکاریاں اور سبزیاں زیادہ کھائیے ۔ 40 روز کے بعد نتائج سے مطلع کیجئے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (مارچ              2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔