Topics

ایثار ۔ خودغرض


عندلیب ہاشم، کراچی: میں خود غرض ہوں۔ اپنا مفاد دیکھتی ہوں۔ جو چاہتی ہوں، وہ مل جاتا ہے لیکن خوشی نہیں ملتی۔ خوشی ملے بھی کیسے جب اپنا مفاد مقدم رکھا۔ کوشش کرتی ہوں کہ اس جال سے نکلوں لیکن نکل نہیں سکتی۔

جواب : جب ذہن میں غصہ، لالچ اور خود کو برتر سمجھنےجیسے جذبات ہوتے ہیں تو آدمی الوژن سے نکلنے کی خواہش رکھتے ہوئے بھی الوژن میں پھنس جاتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اندھیرے کمرے میں 15 منٹ آنکھیں بند کرکے تصور کیجئے کہ درخت کیا کرتا ہے، اس کا طرزعمل کیا ہے۔ پھر بات کئے بغیر سوجائیے۔

30 روز کے بعد کیفیات لکھ کربھیجئے۔

 روحانیت میں ایک مقام ایسا آتا ہے جس میں سالک درختوں سے بات کرسکتا ہے ، یہاں تک کہ درخت اپنا شجرہ نسب بھی بتاتا ہے۔ 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔