Topics

ہم زاد


ڈاکٹر فہیم ، راولپنڈی: کیا پیراسائیکالوجی میں ایسا عمل ہے جس سے ہم زاد تابع ہوجائے؟


 جواب :تسخیرِ جنات یا تسخیرِ ہم زاد سے آدمی کاذہنی توازن بگڑ جاتا ہے اس لئے میں اس کو پسند نہیں کرتا۔ خواہ مخواہ کی پریشانی اپنے اوپر مسلط کرنے والی بات ہے۔آپ اپنا دائرۂ عمل اس قدر محدود کیوں کرتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے توکائنات کو انسان کے لئے مسخر کردیا ہے ۔

’’اللہ نے آسمانوں اور زمین کی ساری چیزوں کو تمہارے لئے مسخر کردیا، سب کچھ اپنے پاس سے۔ ‘‘ (الجاثیہ: ۱۳)

جب آسمانوں اور زمین اور اس کے اندر جو کچھ ہے، سب آپ کے زیرحکم آسکتا ہے پھر یہ ہم زاد کیا معنی رکھتا ہے ؟ تخلیقی فارمولوں پر غور کیجئے۔اللہ تعالیٰ نے خاتم النبیین حضرت محمد ؐ سے فرمایا کہ ’’یہ لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ روح کیا ہے؟اے رسول ؐ! فرما دیجئے کہ روح میرے رب کے امرمیں سے ہے‘‘۔ روح کے بارے میں ارشاد ہے کہ ’’انسان نا قابلِ تذکرہ شے تھا، ہم نے اس کے اندر اپنی روح ڈال دی اور یہ سنتا بولتا اور محسوس کرتا انسان بن گیا‘‘ ۔ اور امر ِرب کی تعریف قرآن کریم میں یہ ہے کہ ’’جب اللہ کسی شے کا ارادہ کرتا ہےتو اس کوحکم دیتا ہے اور وہ شے وجود میں آجاتی ہے“۔ تشریح اس کی یہ ہوئی کہ انسان روح ہے اور روح امر ِرب ہے ۔امرِ رب یہ ہے کہ جب وہ کسی شے کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے کُن یعنی ہوجا اور وہ شے فیکون بن کر عالم ِ وجود میں آجاتی ہے۔اس تحریر کو ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھئے اور غور کیجئے۔ 



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2023ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔